مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عوام میں بڑھتے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) کو سالانہ یاترا کا انعقاد عمل میں لانے کے تعلق سے ہنگامی فیصلہ لینے کو کہا ہے۔
چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سنجے دھر پر مبنی عدالت عالیہ کے ڈویژن بینچ نے اپنے 23 صفوں پر مشتمل حکم نامے میں شرائن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ عدالت کی دوست (amicus curiae) مونیکا کوہلی اور درخواست گزار کو بتائیں۔
بینچ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رواں مہینے کی 10 تاریخ کو تیاریوں کے حوالے سے بنائی گئی رپورٹ شری امرناتھ شرائن بورڈ کو مطالعہ کے لیے فراہم کریں۔
بینچ کا کہنا تھا کہ "ایس اے ایس بی اور جموں کشمیر انتظامیہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے رواں مہینے کی تیرہ تاریخ کو جاری کئے گئے حکم نامے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہنگامی فیصلہ لیں۔ درخواست گزار اور عدالت کی دوست کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش کئے گئے خدشات کو بھی دھیان میں رکھا جائے۔"
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ "شہریوں کی صحت سب سے پہلے آتی ہے۔ اس لیے فیصلہ لیتے وقت تمام احتیاطی تدابیر اور اس تعلق سے دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں بھی سوچا جائے۔ مقامی باشندگان جن میں پٹھوں والے، گھوڑے اور پالکی والے یا وہ افراد جو یاتریوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں ان کے بارے میں بھی سوچ سمجھ کر ٹھوس اقدامات لیا جائے۔ جانور جیسے کھچر، گھوڑے اور گدھوں کے تعلق سے بھی فیصلہ لیا جائے۔"
امرناتھ یاترا کے حوالے سے فوری فیصلہ لیا جائے: ہائی کورٹ - chief justice geeta mittal