ETV Bharat / state

J&K Haj & Umrah Tour Operators Press Conference: عمرہ بکنگ کے نام پر دھوکہ دینے والے آپریٹرز سے ہوشیار رہنے کی اپیل - عمرہ بکنگ کے نام پر دھوکہ

جموں و کشمیر حج اینڈ عمرہ ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن J&K Haj & Umrah Tour Operators Association نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران عوام سے ’’سستے پیکیج کے نام دھوکہ دینے والے ٹور آپریٹرز‘‘ سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

J&K Haj & Umrah Tour Operators Press Conference

author img

By

Published : Dec 18, 2021, 7:30 PM IST

سرینگر میں جموں وکشمیر حج و عمرہ ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن J&K Haj & Umrah Tour Operators Association نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزا Umrah Visa جاری کیے جانے کے حکمنامے کا خیر مقدم کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون Omicron Variant کے پیش نظر براہ راست بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا جس کے سبب ٹور و عمرہ آپریٹرز عمرہ بکنگ Umrah Registration کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

حج اینڈ عمرہ ٹور آپریٹرس ایسو سی ایشن کی جانب سے سرینگر میں پریس کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے عوام الناس کو ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بعض میڈیا اداروں خصوصا سماجی رابطہ گاہوں پر ٹور آپریٹرز مختلف اقسام کے سستے پیکجز سے ’’عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش‘‘ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے سعودی عرب براہ راست پروازوں کا سلسلہ بھی پوری طرح شروع نہیں کیا گیا ہے جس سے ٹور آپریٹرز عمرہ بکنگ انجام نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں: حج، عمرہ ویزا کی فیس 300ریال مقرر

جموں وکشمیر حج و عمرہ ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن کے زعماء نے پریس کانفرنس کے دوران J&K Haj & Umrah Tour Operators Press Conference کہا کہ زائرین کو سرینگر سے سعودی عرب بھیجنے اور واپس لانے کے علاوہ، ان کے سفر، قیام و طعام کی ساری ذمہ داری ٹور آپریٹرز پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم ان کے مطابق، بعض ٹور آپریٹرز عمرہ بکنگ انجام دے رہے ہیں جس میں، ان کے مطابق، سفری خرچہ ائیر ٹکٹ وغیرہ شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی پر عازمین عمرہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

انہوں نے عوام سے ایسے ٹور آپریٹرز سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.