ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کیا ہے نیا ڈومیسائل قانون؟ - Article 370

جموں و کشمیر کے ڈومیسائل (رہائشی) کی نئی تعریف مقرر کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون کا نفاذ

author img

By

Published : May 18, 2020, 8:25 PM IST

Updated : May 18, 2020, 11:29 PM IST

کورونا وبا کے بحران کے درمیان جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیے نیا ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت ملک بھر سے پولیس فورس میں ملازمت کے خواہاں سمیت جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے 8 ماہ بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے اس مرکزی علاقے میں ڈومیسائل ضابطے نافذ کیے تھے، جس پر متعدد سیاسی جماعتوں نے نکتہ چینی کی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ ڈومیسائل قانون اتنا کھوکھلا ہے کہ اس کے لیے لابنگ کرنے والی جماعت بھی اس کی مخالفت کررہی ہے، نکتہ چینی کے ایک روز بعد اس قانون میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔

اس قانون میں کہا گیا تھا کہ جو بھی شخص جموں و کشمیر میں پندرہ برس تک رہائش پذیر رہا ہو یا جس نے وہاں سات برس تک تعلیم حاصل کی ہو اور دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات وہیں کے کسی ادارے سے دیے ہوں وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا حقدار ہوگا۔ ایسا شخص سرکاری ملازمتوں کا اہل اور غیرمنقولہ جائیداد کا مالک بھی بن سکتا ہے۔

  • جموں وکشمیر انتظامیہ نے شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے رولز 2020جاری کر دیئے ہیں، یہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کسی بھی سرکاری ملازمت کے لیے بنیادی شرط ہوگی۔
  • ڈومیسائل رولز کے تحت وہ تمام افراد اور اُن کے بچے جو 15 سال سے جموں و کشمیر میں مقیم ہیں یا سات سال تک تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور مرکزی علاقہ کے کسی تعلیمی ادارے میں دسویں یا بارہویں جماعت میں داخل رہے ہیں، وہ ڈومیسائل لینے کے اہل ہوں گے۔
  • مرکزی حکومت کے عہدیداروں، آل انڈیا سروس آفیسرز، پی ایس یوز کے عہدیداران اور مرکزی حکومت کی خود مختار تنظیم، پبلک سیکٹر کے بینکوں، قانونی اداروں کے عہدیداران، سینٹرل یونیورسٹیز کے عہدیداران اور مرکزی حکومت کے تسلیم شدہ تحقیقی اداروں، جو مرکز کے علاقوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، بھی جموں و کشمیر میں دس سال تک کی مدت گزرانے کے بعد وادی میں ڈومیسائل درجہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
  • اس کے علاوہ وہ تمام مہاجرین اور ان کے بچوں کو جو ریلیف اور باز آبادکاری کمشنر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، انہیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
  • جموں و کشمیر کے اُن رہائشیوں کے بچے جو اپنے کاروبار میں ملازمت یا دیگر پیشہ ورانہ یا پیشہ ورانہ وجوہات کے سلسلے میں جموں و کشمیر سے باہر رہتے ہیں وہ بھی رہائش پذیر ہونے کے اہل ہوگئے ہیں۔
  • نئے رولز کے تحت ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان اور معیاد بند بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو اسے حاصل کرنے میں مشکل درپیش نہ آئے ۔
  • سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے 15 دن کا وقت ہوگا ہے۔ درخواست دہندہ مجاز اتھارٹی کے پاس اپیل کرسکتا ہے۔
  • اپیلٹ اتھارٹی کا فیصلہ ماتحت حکام کو مانناہوگا اور اِس پر سات دن کے اندر عمل درآمد کرنا ہوگا، ناکام رہنے کی صورت میں مجوز افسر کی تنخواہ سے بطور جرمانہ 50 ہزار روپے کاٹے جائیں گے۔
  • قواعد میں یہ شق ہے کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کے لیے درخواستیں از خود یا آن لائن جمع کی جاسکتی ہیں۔
  • مجاز اتھارٹی الیکٹرانک طور پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بھی جاری کرسکتی ہے۔
  • جموں و کشمیر کے پہلے ریاست کے مستقل رہائشی جن کے حق میں مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی) مجاز اتھارٹی کے ذریعہ 31 اکتوبر 2019 سے قبل جاری کیا گیا ہے وہ صرف پی آر سی کی بنیاد پر اپنے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور کسی اور اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  • کشمیری مائیگرینٹس، پی آر سی یا مائیگرنٹس کی رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی تیاری پر ڈومیسائل سند حاصل کرسکتے ہیں۔
  • نئے قواعد و ضوابط کے نتیجے میں، مغربی پاکستانی رفیوجیز (ڈبلیو پی آر)، جموں و کشمیر سے باہر شادی شدہ خواتین، صفائی کرمچاری جو پہلے محروم تھے، وہ بھی اب ڈومیسائل سند کے اہل ہوں گے۔
  • مغربی پاکستانی رفیوجیز پارلیمانی انتخابی فہرست کا حصہ تھے لیکن اس سے پہلے کے ریاستی انتخابی فہرست میں شامل نہیں تھے۔ اب وہ 15 سالہ رہائشی اصول کے تحت یا ان کے بچوں کو 7 سال / کلاس 10/12 اصول کے تحت آئیں گے
  • ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے راشن کارڈ ، غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ ، تصدیق شدہ تعلیمی سرٹیفکیٹ ، بجلی کے بل یا تصدیق شدہ لیبر کارڈ / آجر سرٹیفکیٹ جیسے دستاویزات تجویز کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 18, 2020, 11:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.