جموں و کشمیر حکومت ملک کی پہلی یو ٹی بن گئی ہے جس نے ایسے وکلاء کی مدد کیلئے ریلیف کا اعلان کیا ہے جن کا روز گار لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور جو مالی اعتبار سے کمزور ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے نوجوان وکلاء اور ضرورت مند وکلاء کو کم سے کم مالی معاونت فراہم کرانے کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جواد احمد کو پرذیڈنٹ جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں ابھینو شرما کی موجودگی میں پیش کیا ۔
![وکلاء برادری کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6903726_193_6903726_1587617122355.png)
ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری وپل پاٹھک بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ حکومت کا یہ قدم اُن ریلیف اقدامات کی ایک کڑی کے طور پر اٹھایا گیا ہے جس کے تحت سماج کے مختلف طبقوں کو ریلیف فراہم کی جاتی ہے ۔
ان میں رجسٹرڈ بلڈنگ کنسٹریکشن ورکرز، ایم جی نریگا جاب کارڈ ہولڈرزاور مختلف پینشن سکیموں کے مستحقین شامل ہیں ۔