ETV Bharat / state

ادیب نشاط انصاری کی بیسویں برسی پر ویبینار منعقد

جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز اور دائرہ ادب دلنہ بارہمولہ کے اشتراک سے نامور ادیب نشاط انصاری کی بیسویں برسی کے موقعے پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 7:39 PM IST

ادیب نشاط انصاری کی بیسویں برسی پر ویبینار منعقد
ادیب نشاط انصاری کی بیسویں برسی پر ویبینار منعقد

نامور ادیب، شاعر،محقق، تنقید نگار، ترجمہ کار اور استاد نشاط انصاری کو اُن کی بیسویں برسی پر شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے دائرہ ادب دلنہ بارہمولہ کے اشتراک سے ایک آن لائن تقریب (ویبینار) کا اہتمام کیا جسکی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ پروفیسر شفیع شوق تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں نامور ادیبوں اور قلمکاروں نے نشاط انصاری کی حیات اور اُنکے علمی و ادبی کارناموں کو اجاگر کیا اور اُنہیں کشمیری زبان کا بڑا محقق، ادیب اور شاعر قرار دیا۔

اس سے قبل اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے استقبالیہ تقریر میں نشاط انصاری کو ایک ہمہ جہت شخصیت قرار دیتے ہوئے اکیڈیمی کے ساتھ اُنکی دیرینہ اور گہری وابستگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی نے نشاط انصاری پر ’’شیرازہ‘‘ کی خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے اور اُن پر ایک مونوگراف بھی شائع کیا ہے۔

تقریب میں نشاط انصاری کے حوالے سے آڈیو اور ویڈیو کِلپ کے علاوہ نشاط انصاری کی اہم تصاویر بھی منظرِ عام پر لائی گئیں اور فنکاروں، جن میں منیر احمد میر،ڈاکٹر شایستہ احمد زاہدہ ترنم اور محسن دلشاد اور اُن کے ہم نواؤں، نے کلامِ نشاط انصاری پیش کیا۔

تقریب میں مختلف ادیبوں نے نشاط انصاری کی شخصیت اور کارناموں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں پروفیسر مشعل سلطانپوری، جی آر حسرت گڈا، ڈاکٹر رفیق مسعودی، پروفیسر شاد رمضان، ولی محمد اسیر کشتواڑی، منشور بانہالی، عبد الاحد فرہاد، راجیش رعنا، عبدالاحد حاجنی، فیاض تلگامی، رنجور تلگامی، شہناز رشید، شاہد دلنوی اور ضمیر انصاری شامل ہیں۔

تقریب کے صاحبِ صدر پروفیسر محمد زمان آزردہ نے نشاط انصاری کو فعال ادبی اور تمدنی شخصیت قرار دیتے ہوئے اُن کی علم دوستی اور ادب نوازی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشاط انصاری کی فعال ادبی شخصیت ہی تھی جسکی بدولت کشمیری زبان کو کئی پلیٹ فارم دستیاب ہوئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر شفیع شوق نے نشاط انصاری کی نظم گوئی پر بات کرتے ہوئے اُنہیں ’’یکتائے زمانہ ادیب اور شاعر‘‘ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.