ETV Bharat / state

کل جماعتی میٹنگ میں سماجی و اقتصادی امور پر بات کریں گے: اپنی پارٹی - عوام کی خواہشات

وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے 14 اہم رہنماؤں کے ساتھ دہلی میں گفتگو کریں گے۔ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت اور ایجنڈے کے حوالے سے جموں کشمیر اپنی پارٹی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس طلب کی۔

اسدف
اسدفاسدف
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 3:31 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے منگل کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’پارٹی قیادت نے متفقہ طور اپنے صدر سید محمد الطاف بخاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کل جماعتی میٹنگ میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے کا اختیار دیا ہے۔‘‘

کل جماعتی میٹنگ میں سماجی و اقتصادی امور پر بات کریں گے: اپنی پارٹی

انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری کل جماعتی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 24جون کو دہلی میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفیع میر نے کہا: ’’گزشتہ روز پارٹی نے جموں و کشمیر کے سبھی پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے قیام کے وقت سے اٹھائے گئے سماجی و اقتصادی اور سیاسی امور پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاسی نظرئے کی ستائش کرتے ہوئے امید کی گئی کہ 24 جون کا اجلاس جموں و کشمیر میں ایک نئے سیاسی عمل کے آغاز میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ بالآخر یہاں کے لوگوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔

مزید پڑھیں؛ 'چار اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کریں گے'

انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے مجموعی سیاسی منظرنامہ اور زمینی صورتحال خصوصاً پانچ اگست 2019کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال اور عوامی خدشات و خواہشات پر بات کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے دفعہ 370یا خصوصی حیثیت کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ 24 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں کل جماعتی میٹنگ منعقد ہونے والی ہے جس میں جموں و کشمیر کے 14رہنمائوں کو طلب کیا گیا ہے۔ مدعو کئے جانے والے رہنمائوں میں چار سابق وزرائے اعلیٰ - نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی - کے علاوہ جے کے این پی پی کے بانی بھیم سنگھ، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (PAGD) سے وابستہ لیڈران کے علاوہ سبھی رہنمائوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے کی پہلے ہی حامی بھر لی تھی، تاہم منگل کو پی اے جی ڈی لیڈران نے بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی واپسی اور سیاسی رہنمائوں کی رہائی سے متعلق بات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.