جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر میں پارٹی لیڈران کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پارٹی کے سینئر لیڈران کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
پارٹی کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’سینئر لیڈر جاوید بیگ، اشرف میر، منتظر محی الدن اور دیگر لیڈران کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔‘‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’ابھی تک ہمارے پاس کوئی بھی سرکاری آرڈر نہیں آیا ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ آج محکمہ جیالوجی اینڈ مائیننگ کی پالیسی کے خلاف پارٹی کے سینئر لیڈران کو سرینگر کے پانتھہ چوک میں احتجاج کرنا تھا اور لیڈران کو نظربند کرنے کارروائی اسی احتجاج پر قدغن لگانے کے لیے کی گئی ہے۔‘‘
اس ضمن میں انتظامیہ نے کوئی بھی رد عمل ظاہر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔