انتظامی کونسل کا اجلاس لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں ہوا، نے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ، 1860 کے تحت سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے لئے یوپی کیڈر سے منسلک کرتیکا جیوتسنا کو سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔ یہ ایک اہم ادارہ ہے جو جموں و کشمیر کی تاریخ، ثقافت، زبان اور شناخت سے منسلک ہے اور یہاں صدیوں پرانے تاریخی اہمیت کے حامل دستاویزات موجود ہیں۔
اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی تنظیم نو مرکزی تنظیموں جیسے موجودہ ساہتیہ اکیڈمی، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور للت کلا اکیڈمی کے ماڈلز پر مبنی ہے۔
نئی سوسائٹی کو گورننگ باڈی کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں چلایا جائے گا اور اس کے پاس جنرل کونسل، سینٹرل کمیٹی اور فنانس کمیٹی سمیت دیگر انتظامی حکام بھی ہوں گے۔
سوسائٹی، اس سے وابستہ مضامین بشمول مونوگراف، جرائد، لغت اور انسائیکلوپیڈیا پر ادب کی اشاعت کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گی۔
اس کے علاوہ ثقافتی تبادلے، مشاعرے، سمپوزیم، سیمینارز، لیکچرز، میٹنگز، کیمپوں، کانفرنسوں، نمائشوں، فلمی شوز، موسیقی، رقص اور ڈرامہ پرفارمنس اور ثقافتی تہواروں کی سرپرستی اور اہتمام کریں۔