گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں منگل کو مزید 2030 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے، جوکہ رواں برس کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔
تازہ 2030 کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 150238تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ معاملات میں 1086کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 944کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ647کیس سامنے آئے۔ بارہمولہ میں136،بڈگام میں119،پلوامہ میں57،کپوارہ میں6 ،اننت ناگ میں36، بانڈی پورہ میں21، گاندر بل میں16، کولگام میں 35 اور شوپیان میں 13 کیس سامنے آئے۔ وہیں خطے جموں کے ضلع جموں میں 501، ادھمپور میں 81، راجوری میں 34، ڈوڈہ میں 13، کٹھوعہ میں 54، سانبہ میں 30، کشتواڑ میں 19، پونچھ میں 37، رامبن میں 32 اور ریاسی میں 143 کیس سامنے آئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 8 افراد کی موت ہوئی ہے ان میں 5 جموں سے ہیں اور 3 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ جموں و کشمیر میں فی الحال 13،470 فعال کیسز ہیں جن میں 5575 جموں میں ہیں اور 7965 کشمیر وادی میں ہیں۔
حکام کے مطابق 716 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 177 کا تعلق جموں سے ہے اور 539 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔