ETV Bharat / state

Wheelchair Basketball Player قومی ایوارڈ یافتہ انشاء بشیر سے خصوصی گفتگو - جموں و کشمیر

انشاء بشیر کشمیر کی پہلی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بھارت میں پہلی بار منعقد ہونے والی انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انشاء نے سال 2019 میں امریکہ میں بھارت کی نمائندگی کی اور 2019 میں ہی جموں و کشمیر کی وہیل چیئر باسکٹ بال خواتین کی ٹیم کی کپتان کے طور پر بھی قومی چمپئن شپ میں حصہ بھی لیا۔International Wheelchair Basketball Player Insha Bashir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 6:36 PM IST

قومی ایوارڈ یافتہ انشاء بشیر سے خصوصی گفتگو

سرینگر:جموں و کشمیر کی بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی انشاء بشیر نے حال ہی میں صدر جمہوریہ ہند دُروپدی مرمو کے ہاتھوں قومی ایوارڈ حاصل کیا ۔یہ ایواڈ انہیں معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق دیا گیا۔President honors insha bashir

انشاء بشیر کو جسمانی طور خاص افراد کے عالمی دن کے موقعے پر دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا اور انشاء قومی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جموں وکشمیر کی پہلی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی بن گئی ہیں۔قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انشاء بشیر کو والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی نے شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ایک خاص تقریب کا بھی اہتمام کیا جس میں انہیں تہنیت بھی پیش کی گئیInternational Wheelchair Basketball Player Insha Bashir

حاصل کیے گئے ایوارڈ، دیگر افراد خاص کر معذور افراد کے لیے بن رہی تحریک اور جسمانی طور معذور افراد کے لیے کام کرنے سے متعلق قومی ایوارڈ یافتہ وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی انشاء بشیر سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔Interview Insha Bashir Wheelchair Basketball Player

انشاء بشیر نے حاصل کیے گئے قومی ایوارڈ پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ ان افراد کا بھی، جنہوں نے مجھے اس قابل بنانے میں اپنا بھرپور رول ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی کے سر باندھا ۔Voluntary Medicare Society in Srinagar

انہوں نے کہا کہ انشاء بشیر جو اس وقت ہے، وہ والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی کے بدولت ہے، جنہوں نے مجھے ہمت اور حوصلہ دیا اور بہتر تربیت فراہم کر کے اس قابل بنایا کہ آج میں قومی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیابی ہو پائی۔Voluntary Medicare Society Helping Disabilities Persons

بات چیت کے دوران انشاء نے کہا کہ میں سماج میں اپنے جیسے معذور افراد کی مدد کرنا چاہتی ہوں، تاکہ انہیں بھی زندگی میں اگے بڑھنے کا سلیقہ پیدا ہو اور بھی اپنی معذوری اور کمزوری کو مات دیکر اپنے کو خوابوں کو حقیقت کا روپ دے۔

انہوں نے کہا کہ حوصلے سے کام لے کر کسی بھی کامیاب کو انجام دیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں مشکلات بھی آئیے گئے التبہ ان سے لڑنے کا جزبہ اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انشاء بشیر کشمیر کی پہلی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بھارت میں پہلی بار منعقد ہونے والی انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انشاء نے سال 2019 میں امریکہ میں بھارت کی نمائندگی کی اور 2019 میں ہی جموں و کشمیر کی وہیل چیئر باسکٹ بال خواتین کی ٹیم کی کپتان کے طور پر بھی قومی چمپئن شپ میں حصہ بھی لیا۔Insha Bashir Won Silver Medal in International Wheelchair Basketball Championship

انشاء بشیر کا تعلق کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے اور ان کی کامیابی کی کہانی کئی لوگوں کے لئے تحریک کہ صورت میں ابھر رہی ہے۔ 15 سال کی عمر میں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے انشاء کی زندگی وہیل چیئر تک محدود ہوگئی۔ حادثے کے بعد اگچہ انشاء کو سرجری بھی انجام دی گئی، لیکن انشاء کی معذوری ٹھیک نہیں ہو پائی۔

یہ بھی پڑھیں: Wheelchair Basketball بارہمولہ کی عشرت وہیل چیئر باسکٹ بال میں بھارت کی نمائندگی کرے گی

بات چیت کے دوران انشاء نے کہا کہ" حادثے نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ سرجری کے بعد نو سال بستر پر گزارنے پڑے اور میں مایوسی کی شکار تھی اور اگرچہ میں ہمت بھی ہار چکی تھی تاہم میرے والدین نے ہمت نہیں ہاری انہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔"

آج کی تاریخ میں انشاء کا شمار ان کامیاب خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے انگنت مسائل کا سامنے کرنے کے باوجود ہمت ،حوصلے ، محنت اور قابلیت سے کام لے کر سماج میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ایسے میں انشاء جسمانی طور کمزور ہونے کے باوجود نہ صرف ملک وقوم نام روشن کررہی ہے بلکہ دوسروں کے لیے مشعل راہ بن رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.