وادی کے واحد فوڈ ڈیلیوری ایپلیکیشن گٹوز Food Delivery Application Gatoes کے مالک دانش مجید کا کہنا ہے کہ "انٹرنیٹ خدمات معطل Internet Services Suspended ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمارے ساتھ شہر کے تقریباً 300 ریسٹورنٹ جڑے ہیں، کھانے کی ڈیلیوری کے لیے تمام تفصیلات موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ہی ڈیلیوری بائیس اور ریسٹورانٹ والوں کو دی جاتی ہے۔ جب انٹرنیٹ خدمات معطل ہوتے ہیں تو ہم تفصیلات فراہم نہیں کر پاتے۔ جس وجہ سے بیشتر آرڈر منسوخ ہو جاتے ہیں۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "انٹرنیٹ کی مشکلات صرف شہر خاص میں ہو رہی ہیں۔ دفعہ 370 کے بعد ہمارے ایپلیکیشن کی وجہ سے ریسٹورانٹ مالکان کو کافی فائدہ ہو رہا تھا لیکن اب ہم کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ ہم کو اپنے ملازمین کی تعداد میں دوگنا اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ریسٹورانٹ مالکان بھی کچھ نہیں کر سکتے۔"
وہیں شہر کے گوجوارا علاقے میں شادی کے مواقع پر کپڑے فروخت کرنے والے دکاندار امتیاز احمد بٹ کا کہنا ہے کہ"آج کے دور میں کوئی بھی خرید دار نقد پیسے ساتھ نہیں رکھتا۔ کارڈ اور ڈیجیٹل طریقے سے پیسے ادا کرتا ہے۔ جب انٹرنیٹ نہیں ہوتا تو پی او ایس مشینں بھی کام نہیں کرتی۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ فون بھی جلدی نہیں لگتا۔ کئی مرتبہ فون کرنا پڑتا ہے۔ خدا نہ خستہ کوئی حادثہ ہو جائے تو ہم ایمرجنسی سروس سے کیسے رابطہ کرینگے۔ انتظامیہ کو اس مُشکِل کو دور کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔"
ایک دوسرے دکاندار رفید کا کہنا ہے کہ "یہ شہر خاص کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اگر پورے شہر میں ایسا ہوتا تو ہم بھی کہتے لیکن ہمارے ساتھ یہ زیادتی کیوں۔ خرید دار آتا ہے، کافی مُشکِل سے کچھ خریدنے کے لیے آمادہ بھی ہوتا ہے لیکن جب پیسے دینے کی بات آتی ہے تو انٹرنیٹ نہیں ہوتا۔ خریدار اے ٹی ایم کی تلاش میں نکل جاتا ہے اور لوٹ کے نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی: دوسرے روز بھی موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل
واضح رہے کہ اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے انتظامیہ اور موبائل کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو سب نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔