جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سمیت پورے کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 4 جی سروس پہلے سے ہی بند ہے تاہم آج 2 جی سروس بھی بند کر دی گئی۔
حکام نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں جاری دو مسلح تصادم اس کی وجہ ہو سکتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں دو مقامات پر تصادم جاری ہے جس میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائکو کا آبائی گاؤں بیگ پورہ بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ میں ریاض نائکو کی موجودگی کی اطلاع ہے۔