مسٹر پرساد نے اس کے ساتھ ہی کہا ہے کہ اس معاملے میں آئین کی توضیعات کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی اور ضابطوں کا نفاذ بھی ہوگا۔
مسٹر پرساد نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران انٹرنیٹ کے بنیادی حق کے معاملے میں دریافت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔
انہوں نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ پوسٹ کارڈ اور انتردیشی خط عام لوگوں کے درمیان بات چیت کا ذریعہ ہے اور ایک پوسٹ کارڈ کے بھیجنے پر 12 روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن اس پر سبسڈی دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ای۔ کامرس ڈیلیوری کے معاملے میں حکومت اہم کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی کوریئر کے بہت زیادہ استعمال کے اس دورمیں بھی محکمہ ڈاک پر لوگوں کا اعتماد برقرارہے اور حکومت کوشش کرتی رہے گی کہ یہ اعتماد برقراررہے۔