ETV Bharat / state

پانپور: عالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریب - مرد و عورت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں

سنہ 1911ء میں پہلی مرتبہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی ابتدا ہوئی اور دوسال بعد سنہ 1913ء میں خواتین کے عالمی دن کے لیے 8 مارچ کی تاریخ خاص کردی گئی۔ اس وقت سے لے کر اب تک ہرسال 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر خواتین کو مساوی حقوق دلانے کا عزم و ارادہ کیا جاتا ہے۔

پانپور: عالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریب
پانپور: عالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریب
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 4:45 PM IST

اسی ضمن میں پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج پانپور میں بھی ایک بڑی تقریب منعقد کی گٸ۔ اس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر، ایس ایس پی سکیورٹی وومن، منصف جج پانپور، پرنسپل ڈگری کالج پانپور اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

پانپور: عالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریب
تقریب کے دوران مقررین نے خواتین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ 'ہمیں چاہیے کہ ہم خواتین کی عزت اور ان کا احترام کریں۔ اسی کے ساتھ صنفی امتیاز سے پاک معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں۔ ترقی کی دوڑ میں جیت کے خواہشمند ملکوں کو خواتین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صنفی امتیاز کا خاتمہ کرتے ہوئے انھیں وہ تمام حقوق اور مراعات دینا ہوں گے، جو ان کا حق ہے۔ تمام شعبوں میں تقرری صنفی بنیادوں کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی خواتین کو ہراساں کرنے کے مسئلے پر بھی قابو پانا ہوگا۔ معیشت اور معاشروں کی ترقی کیلئے صنفی مساوات ضروری ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ' یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں خواتین اب ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہیں۔ پھر چاہے وہ ملک کے دفاع کی خاطر ہو یا ملک کی معیشت کی خاطر، یا کوٸی اور شعبہ، ایسا کوٸی شعبہ نہیں جہاں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی نہ کی جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ 'بحیثیت ایک قوم ہم تعصب کا مقابلہ کرنے، خیالات کو وسعت دینے، حالات کو بہتر بنانے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔'

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو فوج کی تہنیت

ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ 'اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ' خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں بلکہ ہر میدان میں مردوں سے بھی آگے بڑ رہی ہیں۔، انہوں نے کہا خاتون کو کبھی بھی کم تر نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ ہمیشہ انہیں عزت دینی چاہئے اور سماج کا اہم حصہ سمجھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.