ETV Bharat / state

International Sufi Conference سرینگر میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد - سرینگر نیوز

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں جمعہ کو کثیرالجہتی بین الاقوامی سطح کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ Sufi Conference Held At SKICC Srinagar

Etv Bharat
سرینگر میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 10:57 AM IST

سرینگر میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد

سرینگر: وائس فار پیس اینڈ جسٹس کی جانب سے جمعہ کو منعقدہ اس یک روزہ کانفرنس میں ترکی کے معروف اسکالر شیخ اشرف آفندی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وہیں بین الاقوامی سطح کے کئی مقتدر اسکالرز اور مذہبی شخصیات کے علاوہ وادیٔ کشمیر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ صوفی تعلیمات کو عام کرنا اور مذہبی بھائی چارے کو قیام و دائم رکھنے کے لیے اس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں وادیٔ کشمیر کے صدیوں پرانے آپسی میل میلاپ اور مذہبی رواداری پر مہمانوں نے خاص تبصرہ کیا اور کہا کہ وادیٔ کشمیر کی رواداری اور مہمانوازی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مشہور ہے۔ Sufi Conference Held At SKICC Srinagar

ایسے میں یہ عیاں ہے کہ جموں وکشمیر خاص کر وادیٔ کشمیر میں جو بھی حالات رہے ہو لوگوں نے صدیوں پرانے آپسی بھائی چارے کی روایت کو قائم و دائم رکھا ہے۔ اس موقع پر مذہبی اسکالرز نے کہا کہ صوفی تعلیمات بھی یہی درس دیتی ہے کہ منافرت، جنگ و جدول، اونچ نیچ اور ذات پات کو درکنار کر کے آپسی بھائی چارے، مذہبی رواداری اور میل ملاپ کو قائم رکھا جائے۔ منتظم فاروق گاندربلی نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کو تنگ کرنے کا درس نہیں دیتا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہان دنیا ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے تو وہیں آپسی بھائی چارہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں دنیا بھر کے تمام مذہبی اسکالرز کا یہ فرض ہے کہ وہ لوگوں میں آپسی بھائی چارہ قائم کرنے تلقین کریں اور ساتھ ہی اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں۔ Sufi Conference Held At SKICC Srinagar

واضح رہے اس موقع پر تنزانیہ کے مفتی الحد موسیٰ، نیپال کے مفتی اعظم مفتی محمد عثمان، بنگلہ دیش کے مذہبی اسکالر سید طیب بشر، سری لنکا سے عبدالعزیز، اور اسلامک یونیورسٹی آف مالدیپ کے وائس چانسلر سیف اللہ علی نے بھی شرکت کی۔ ان کے ساتھ ساتھ جرمنی، فرانس، سوئزرلینڈ، اور ساؤتھ افریقہ سے آئے مذہبی اسکالرز کانفرنس کا حصہ بنے وہیں نظام الدین اولیاء دہلی اور اجمیر شریف کے اسلامی اسکالرز سمیت بودھ مذہب، عیسائی، پنڈت اور سکھ اسکالروں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ Sufi Conference Held At SKICC Srinagar

یہ بھی پڑھیں : Sufi conference in Shopian : زرورہ شوپیان میں صوفی کانفرنس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.