ETV Bharat / state

عالمی صنعتی میلہ اور کشمیر کے صنعت کار - after 15 august no business in kashmir

ایک جانب حکومت، جموں و کشمیر میں صنعتی توسیع کے لیے عالمی سرمایہ کاری کانفرس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے تو دوسری جانب یہاں گزشتہ چھ ماہ کے زائد عرصے سے تجارت اور صنعت میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ کشمیر کی معیشت مسلسل مفلوج ہوتی جا رہی ہے۔

عالمی صنعتی میلہ اور کشمیر کے صنعت کار
عالمی صنعتی میلہ اور کشمیر کے صنعت کار
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 7:32 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST

وادی کشمیر کے کئی صنعتکاروں نے یا تو اپنے قائم کردہ صنعتی یونٹ بند کیے ہیں یا اگر چند ایک کارخانہ داروں نے اپنا کام پھر سے شروع بھی کیا ہے لیکن اشیاء کی صنعت کا عمل ٹھپ پڑا ہے۔

عالمی صنعتی میلہ اور کشمیر کے صنعت کار

عارفہ جان کے اس کارخانے میں کئی کاریگر کام کیا کرتے تھے جس سے یہاں کام کے اعتبار سے کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملتی تھی۔ تاہم آج یہاں نہ تو وہ کاریگر ہی دکھائی پڑ رہے ہیں اور نہ ہی وہ کام ہی۔

عارفہ جان اگرچہ اب اپنے کام کو پھر سے بحال کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ لیکن مایوسی کا یہی عالم اکثر و بیشر صنعتی مراکز میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پلوامہ ضلع کے کھنموہ انڈسڑیل اسٹیٹ میں پانچ سو سے زائد صنعتی یونٹ خاموش ہو گئے ہیں، جبکہ صنعت کار بے بسی کا شکار ہیں۔

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد مرکزی حکومت دعوی کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ مارچ میں اسی پس منظر میں پہلی بار سرمایہ کاری کے بین الاقوامی میلے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

ادھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایک رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں اور معیشت کو مجموعی طور پر 18 ہزار کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

اب اس صورتحال میں یہاں کے تاجر اور صنعت کار بین الاقوامی سرمایہ کاری کے جامع منصوبے پر کس طرح کی امیدیں رکھ سکتے ہیں؟

واضح رہے یہ عالمی صنعتی میلہ عائندہ ماہ سرینگر اور جموں میں دو مرحلوں میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.