جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے چیف ایجوکیشن افسر منظور احمد نے ضلع میں تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے پرنسپل کو ہدایت کی ہے کہ طلباء میں مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے کی تیاریاں شروع کردی جائیں اور 12 مارچ کے دوپہر کو ہی اس تقریب کی تفصیلات محکمہ کو پیش کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے امسال 75 ویں یوم آزادی کو یونین ٹریٹری میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کرنے کی تیاریاں کی ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری منوج کمار دیویدی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 12 مارچ سے یہ 'آزادی مہا امرت اتسو' کی تقریبات شروع ہو جائے گی اور 15 اگست سنہ 2022 تک 75 ہفتوں میں یہ تقریبات منائے جائیں گے۔
انہوں کہا کہ اسکول، کالج اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی آزادی مہا اتسو کی تقریبات کا سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا، جن میں قومی ترانے، ثقافتی پروگرام، سکٹ اور قومی پرچم لہرانے وغیرہ تقریبات منعقد ہوں گی۔
انہوں کہا کہ یہ یونین ٹریٹری میں پہلی مرتبہ اس پیمانے پر جشن آزادی کا پروگرام ہے، تقریبات کا آغاز وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مقبول شیروانی ہال میں ہوگا جبکہ جموں میں سانبہ ضلع میں پہلی تقریب منعقد کی جائے گی۔