ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے طول و ارض میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد

سرینگر: جموں و کشمیر کے طول و ارض میں  یوم آزادی کی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ گرمائی و سرمائی دالحکومت، ضلع صدور مقامات سمیت چھوٹے بڑے قصبوں میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوئیں۔ اسکولی طلبہ کی جانب سے کئی مقامات پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے گئے وہیں متعدد مقامات پر ترنگا ریلیز کا بھی اہتمام کیا گیا۔Independence Day Celebration in JK

I Day Celebration in JK: جموں و کشمیر کے طول و ارض میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 11:49 AM IST

سرینگر میں ترنگا ریلی

گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی وہیں اے بی وی پی نامی تنظیم کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کے متصل اندرا نگر سے گھنٹہ گھر، لال چوک تک ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ترنگ ریلی میں خواتین کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔Independence Day Celebration in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر کے طول و ارض میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد

پانپور میں تقریب

76ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے بلاک دفتر میں بھی یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی جوش خروش سے منائی گئی۔ جہاں بلاک ڈیولومنٹ کونسل کے چیئرمین محمد الطاف میر نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ تقریب میں تحصیلدار پانپور، بلاک میڑیکل آفسر پانپور کے علاوہ بلاک پانپور کے مختلف محکموں کے افسران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔I Day Celebration Srinagar

پروگرام کے دوران بی ڈی سی چیرمین محمد الطاف میر نے پانپور کے ترقیاتی منظر نامے پر مفصل روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر پر بلاک پانپور میں مختلف شعبوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔I Day Celebration Pampore

تھنہ منڈی، راجوری میں پرچم کشائی

سرحدی ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر 15اگست کی نسبت سے تقاریب کا اہتما کیا گیا۔ سب ڈویژن تھنہ منڈی کےگورنمنٹ بائز ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول میں یوم آزادی کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی، شکیل احمد میر نے ترنگا لہرا کر مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس دوران پولیس کے دستوں سمیت اسکولی بچوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب میں ایس ڈی ایم تھنہ منڈی وکاس کنڈل، ایس ڈی پی او ڈاکٹر امتیاز احمد، ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت چودھری و دیگر محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نےشرکت کی۔ وہیں مختلف اسکولوں سے آئے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں تقریب کا اہتمام

ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں 76ویں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع کے تحصیل منڈی میں تحصیل و بلاک ہیڈکواٹرز کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری ونجی تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر میں بھی پرچم کشائی انجام دی گئی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی میں بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی نے پرچم کشائی کی اور پریڈ پر سلامی لی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اہل وطن کو اازادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پیار و محبت اور اخوت کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ کی جانب سے رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں تقریب منعقد

اسپورٹس اسٹیڈیم گندوہ میں یوم آزادی کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں بی ڈی سی چیئرمین چوہدری حنیف نے ترنگا لہرایا۔ جبکہ ضلع صدر مقام پر سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جہاں چیرمین مین ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے ترنگا لہرا کر مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ یوم آزادی کی نسبت سے سب ڈویژنز، بلاک اور پنچایت ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری و نجی اسکولوں اور گورنمنٹ دفاتر پر بھی ترنگا لہرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.