ETV Bharat / state

IT Raid In Kashmir کشمیر میں دوسرے روز بھی انکم ٹیکس کے چھاپے - محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ

ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے منگل کے روز سرینگر، سوپور، سونہ مرگ، کھریو، بڈگام، ہمہامہ، لال منڈی اور حید پورہ میں چھاپے مارے۔ اس دوران محکمہ کے عہدیداروں نے نقدی، دستاویزات اور اہم ثبوت ضبط کیے۔

income-tax-department-raids-continue-for-second-day-across-kashmir
کشمیر میں دوسرے روز بھی انکم ٹیکس کے چھاپے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:29 PM IST

Updated : Oct 10, 2023, 4:48 PM IST

سرینگر: انکم ٹیکس محکمہ نے منگل کو دوسرے روز بھی وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں کاروباری یونٹوں پر چھاپے مارے جس دوران نقدی برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے منگل کے روز سرینگر ، سوپور ، سونہ مرگ ، کھریو ، بڈگام ، ہمہامہ، لال منڈی اور حید پورہ میں چھاپے مارے۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز بھی انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے متعدد کاروباری یونٹوں کے دفاتر اور گھروں کو کھنگالا۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے نقدی ، دستاویزات اور اہم ثبوت ضبط کئے۔انکم ٹیکس محکمہ کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے ہمراہ جموں کشمیر پولیس بھی موجود تھی۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالہ سے تفصیلات شیئر نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اس حوالہ سے میڈیا بریفنگ انجام دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور این آئی اے کے بعد اب انکم ٹیکس کی جانب سے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Income Tax Raid Sopore: سوپور میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

Last Updated : Oct 10, 2023, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.