ETV Bharat / state

Chinar International initiative چنار انٹرنیشنل کی جانب سے سرینگر میں تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 12:45 PM IST

سہ روزہ اس تقریب کے دوران وادی کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 بیروزگار نوجوانوں نے پریزنٹیشن دی۔ وہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ ان میں 25 نوجوانوں کو 1.5 لاکھ روپے جبکہ دیگر تین کو 3.5 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی جائے گی جس سے وہ اپنا خود کا روزگار شروع کر پائیں گے۔ An initiative of Chinar International and Tata Institute of Social Science

Chinar International initiative for unemployed youth

چنار انٹرنیشنل کی جانب سے سرینگر میں تقریب کا انعقاد

سرینگر: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے غرض سے چنار انٹرنیشنل کی جانب سے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سہ روزہ اس تقریب کے دوران وادی کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 بیروزگار نوجوانوں نے پریزنٹیشن دی۔ وہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ ان میں 25 نوجوانوں کو 1.5 لاکھ روپے جبکہ دیگر تین کو 3.5 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی جائے گی جس سے وہ اپنا خود کا روزگار شروع کر پائیں گے۔
چنار انٹرنیشنل اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے اشتراک سے منعقدہ اس تقریب میں اس سال 600 سے زائد امیدواروں نے درخواست جمع کی تھی جو گزشتہ چار برسوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چنار انٹرنیشنل کے یوتھ ورٹیکل کے انچارج جاوید احمد کا کہنا تھا کہ "اس طرح کا یہ ہمارا چوتھا شمارہ ہے۔ امثال ہمارے پاس وادی کے تمام اضلاع سے تقریباً 650 درخواستیں موصول ہوئی تھی۔ ان درخواستوں کی جانچ سے پتہ چلا کہ تعلیم یافتہ افراد نے ہم سے بزنس یونٹ قائم کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وادی میں روزگار کے اتنے مواقع نہیں ہیں، اسلئے ہم نے اُن کو بااختیار بنانے کے لیے اس انیتیاتیو کی شروعات کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندگی میں کچھ کر سکیں۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ان 650 درخواستوں کی ہم نے ذاتی طور اُن کے گھروں پر جاکر جانچ کی اور پھر ان میں سے 50 امیدواروں کو پریزنٹیشن مرحلے کے لیے چنا۔ کل سے ان کا پریزنٹیشن جاری ہے۔ان میں 28 امیدواروں کو چنا جائے گا، جن میں سے 25 امیدواروں کو 1.5 لاکھ روپے اور تین کو 3.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جائے گی۔"

یہ بھی پڑھیں:ہمت اور حوصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے

وہیں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے ڈین پروفسیر ستیہ جیت مجومدار کا کہنا تھا کہ "میں چنار انٹرنیشنل کے ساتھ گزشتہ سات - آٹھ برس سے جڑا ہوں اور اس طرح کے بزنس پروپوزل کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں۔ جو ان دو دن کے دوران پروپوزل دیکھے ہیں کافی اچھے ہیں۔ ہم یہاں unicorn کمپنی بنانے کے نہیں سوچ رہے ہیں بلکہ ہمارا فوکس مقامی افراد کو مقامی بنیاد پر مقامی وسائل سے روزگار فراہم کرنا ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"گزشتہ چار برسوں میں کافی سنجیدگی آئی ہے۔ پہلے سال جہاں تقریباً 100 درخواستیں حاصل ہوئیں تھی وہیں امثال 600 سے زائد حاصل ہوئی ہیں۔ یہ خوش آیند بات ہے۔"
وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے آئے اُمیدوار زبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ "ہائیڈروپونکس تکنیک کو اپناتے ہوئے کھیتی کرنے کا پروپوزل میں نے پیش کیا ہے۔ ہماری زرعی زمین کم ہو رہی ہے اور اس مسلے کو ہل کرنے کے لئے ہائیڈروپونکس تکنیک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ اگر ہم 80 مربع میٹر پر ہائیڈروپونکس تکنیک استعمال کریں گے تو وہ 100 ایکڑ زمین سے ہونے والی پیداوار کے برابر ہوگی۔"
وہیں وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرہ اُمیدوار اعجاز احمد وانی کا کہنا تھا کہ "میں بیروزگار ہوں اور میرے پاس تجارت کرنے کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔ اس لیے ہم نے یہاں درخواست ڈالی اور آج پریزنٹیشن دیا۔ میرا پروپوزل بٹن مشروم ہے کیونکہ میں اس پر پہلے کام کر چکا ہوں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.