حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت جموں وکشمیر میں بچوں کی بہتر نگہداشت اور انہیں تشدد سے نجات دلانے کے لیے تین نفری کمیشن کا قیام عمل میں لایا ہے۔انتظامیہ نے تین افراد پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کمیشن سرکار کو رپورٹ پیش کرے گا تاکہ ان سفارشات پر عمل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکے۔Protect Our Children
حکومت کے مطابق اسکول اور گھروں میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اور ایسے میں اس طرح کے واقعات کے خلاف کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جاتی ہیں،جس کے نتیجے میں بچے اکثر و بیشتر مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔ حکومت نے ملک کے دیگر تمام ریاستوں اور یوٹی کے برعکس کمیشن کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس طرح کی کارروائیاں روکی جاسکے ۔بچوں کو مایوسی کا شکار نہ ہونے دیا جائے بلکہ انہیں یہ احساس پیدا ہوسکے کہ اگر ان کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی تشدد کیا جائے تو سرکار اس کا سنجیدگی نوٹس لے گی۔
مزید پڑھیں:بچوں سے متعلق سپریم کورٹ کا چار ریاستوں کوحکم ؟