سری نگر: ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئر مین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ اتنا آسان کام نہیں ہے، جتنا آسان کام دفعہ 370 کو ہٹانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کو صلاح ہے کہ وہ ایسا قدم نہ اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر بنانے کے زمین صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملنی چاہئے۔ موصوف ان باتوں کا اظہار آج نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ 'یونیفارم سول کوڈ اتنا آسان نہیں ہے جتنا دفعہ 370 کو ختم کرنا تھا'۔اس میں سب مذاہب آتے ہیں نہ صرف مسلمان، بلکہ سکھ، عیسائی پارسی وغیر بھی آتے ہیں، اتنے لوگوں کو ایک وقت میں ناراض کرنا کسی بھی سرکار کے لئے اچھا نہیں ہے، میری حکومت سے صلاح ہے کہ وہ ایسا اقدام نہ کرے۔
حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کو زمین فراہم کرنے پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ زمین صرف جموں وکشمیر کے لوگوں کو ہی ملنی چاہئے۔اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ 'ہم گذشتہ 6 برسوں سے اس انتظار میں ہیں کہ یہاں کب اسمبلی الیکشن ہوں گے جموں وکشمیر کے لوگ بھی اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے
ان کا کہنا ہیکہ 'یہاں جمہوری نظام یعنی عوامی حکومت قائم ہونی چاہئے ہندوستان یا دنیا کے کسی بھی حصے میں آفیسر 6 مہینوں سے زیادہ وقت تک حکومت نہیں چلا سکتے ہیں۔
یو این آئی