-
370, for many Kashmiris like me, is a thing of the past.
— Shah Faesal (@shahfaesal) July 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Jhelum and Ganga have merged in the great Indian Ocean for good.
There is no going back. There is only marching forward. pic.twitter.com/3cgXRWSxW0
">370, for many Kashmiris like me, is a thing of the past.
— Shah Faesal (@shahfaesal) July 4, 2023
Jhelum and Ganga have merged in the great Indian Ocean for good.
There is no going back. There is only marching forward. pic.twitter.com/3cgXRWSxW0370, for many Kashmiris like me, is a thing of the past.
— Shah Faesal (@shahfaesal) July 4, 2023
Jhelum and Ganga have merged in the great Indian Ocean for good.
There is no going back. There is only marching forward. pic.twitter.com/3cgXRWSxW0
سرینگر (جموں و کشمیر): میڈیکل ڈاکٹر سے بنے بیوروکریٹ شاہ فیصل نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’آئین کی شق (دفعہ 370) ایک تاریخ ہے اور اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا ہے۔‘‘ شاہ فیصل کا یہ تبصرہ دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے ذریعے سماعت سے کچھ دن پہلے سامنے آیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں فیصل نے کہا: ’’(دفعہ) 370 میرے جیسے متعدد کشمیریوں کے لیے ماضی کا ایک حصہ ہے۔ جہلم اور گنگا اب ایک عظیم اور بہتر مقصد کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بحر ہند میں ضم ہو گئے ہیں۔ اب (اس دفعہ 370کی منسوخی سے) پیچھے ہٹنے کی کوئی صورت نہیں ہے، صرف آگے بڑھنا ہے۔‘‘
سنہ 2010 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) ٹاپر شاہ فیصل کو اگست 2019 میں دفعہ 370 کی کی منسوخی اور سابق ریاست جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک حراست میں رکھا گیا۔ قبل ازیں جنوری 2019 میں اس نے بیروکریسی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ایک سیاسی پارٹی - جموں کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) کا آغاز کیا۔
فیصل کو بعد میں مرکزی وزارت ثقافت میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر واپس تعینات کیا گیا جب انتظامیہ نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ 2019 میں، فیصل نے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ حکومت نے اپریل 2022 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے فیصل کی درخواست کو منظور کر لیا اور بعد میں انہیں بحال کر دیا گیا۔ اسی ماہ فیصل نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ ان کا نام ان سات درخواست گزاروں کی فہرست سے نکال دیا جائے جنہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کی مخالفت کی تھی۔ جاوید احمد بٹ، شہلا رشید شورا، الیاس لاوے، سیف علی خان، روہت شرما اور محمد حسین پڈر دیگر درخواست گزار ہیں۔
مزید پڑھیں: Supreme Court on Article 370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت
دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت 11 جولائی کو چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ کرے گی۔ یہ حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تین سال اور 11 ماہ بعد ہوا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی نوٹس کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے عدالت کے چار سب سے سینئر ججوں کی بنچ کو مقرر کیا، جن میں جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ، بی آر گاوائی، اور سوریہ کانت شامل ہیں اور یہ بنچ ممکنہ طور پر 5 اگست 2019 کے فیصلے کی مخالفت کرنے والی درخواستوں پر روزانہ سماعت کے لیے شیڈول طے کرے گا۔ اور آئین (جموں و کشمیر کے لیے درخواست) آرڈر، 1954، اور دفعہ 367 شق 4 کا اضافہ جو کہ آئین کو جموں و کشمیر پر لاگو کرتا ہے، کو پانچ ججوں کی بنچ کے ذریعے جانچا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Article 370 Hearing In SC دفعہ 370 پر سپریم کورٹ میں سماعت کے فیصلہ کا خیر مقدم
دلچسپ بات ہے کہ جسٹس چندرچوڑ کے نومبر 2024 میں ریٹائر ہونے کے بعد، جسٹس کول کے علاوہ باقی تین جج، ایک ایک کرکے چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ سنبھالیں گے۔