ETV Bharat / state

'افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے دعاگو ہوں: فاروق عبداللہ - جموں کے مسائل

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نےکہا 'افغانستان ایک الگ ملک ہے۔ اللہ کرے وہاں امن بحال ہو۔ جو افغانی عوام کے لیے صحیح ہے وہی ہو۔ میں اس سے زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتا کیوں کہ میرا تعلق افغانستان سے نہیں ہے'۔

'افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے دعاگو ہوں: فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 6:21 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ افغانسان میں امن کی بحالی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ افغانستان میں امن بحال ہو اور وہاں کے لوگ جو چاہتے ہیں وہی ہو۔ فاروق عبداللہ نے یہ باتیں اتوار کو نسیم باغ درگاہ حضرت بل میں اپنی والدہ بیگم اکبر جہاں کی 21 ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا 'افغانستان ایک الگ ملک ہے۔ اللہ تعالیٰ کرے وہاں امن بحال ہو۔ جو افغانی عوام کے لئے صحیح ہے وہی ہو۔ میں اس سے زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتا کیوں کہ میرا تعلق افغانستان سے نہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، 6 افراد گرفتار

بتا دیں کہ امریکی سربراہی میں قائم افغانستان میں فوجی اتحاد 20 سال بعد افغانستان سے نکل رہا ہے۔ اس بیچ طالبان نے مبینہ طور پر مختلف علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔جب فاروق عبداللہ سے پوچھا گیا کہ نیشنل کانفرنس کی کشمیر اور جموں لیڈرشپ نے حد بندی کمیشن کے سامنے الگ الگ میمورنڈم پیش کیوں کئے تو اس سوال پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا 'آپ (میڈیا) پریشان کیوں ہیں؟ جموں کے مسائل الگ ہیں اور کشمیر کے مسائل الگ۔ آپ کیوں گھبرا رہے ہیں؟'دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بیگم اکبر جہاں کی 21 ویں برسی پر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے نسیم باغ میں واقع مزار پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.