ETV Bharat / state

Hurriyat On Vandalism Outside Office gate حریت نے سرینگر دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی مذمت کی

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 5:57 PM IST

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع اپنے دفتر کے باہر توڑ پھوٹ اور بورڈ کو منہدم کرنے پر سخت مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حریت کے مطابق یہ واقعہ ایک انتہائی شرمناک ہے اور کشمیر میں حالیہ پنڈت کے وحشیانہ قتل کو حریت کے خلاف بطور پروپیگنڈہ استعمال کیا جارہا ہے۔Hurriyat On Vandalism Outside Office gate

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع اپنے دفتر کے باہر توڑ پھوٹ اور بورڈ کو منہدم کرنے پر سخت مزمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Hurriyat On Vandalism Outside Office gate
جاری کردہ اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہا آج سرینگر کے راج باغ علاقہ میں قائم دفتر کے باہر سپانسر شدہ بعض عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ ،ہلڑ مچانے اور اس موقعہ پر پولیس کا تماشائی کا کردار ادا کرنے کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی حفاظت میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ اس وحشیانہ قتل کو حریت کے خلاف بطور پروپیگنڈہ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ اس کے کارکن اور رہنما یا تو جیلوں میں مقید ہیں یا پھر گھروں میں نظر بند ہیں۔ حریت کانفرنس اصولی طور پر ہمیشہ سے ہر طرح کے قتل ناحق کی مذمت کی ہے اور روز اول سے کشمیری پنڈتوں کی باعزت اور باحفاظت وادی میں واپسی کی وکالت کی ہے۔

بیان میں یہ بات واضح کی گئی کہ حکمرانوں کے طاقت اور اختیارات کے وحشیانہ استعمال اور سیاسی تنگ نظری کی منفی پالیسیوں نے جموں وکشمیر کواپنے تمام باشندوں کیلئے ایک پُر خطر جگہ بنا دیا ہے جو حد درجہ تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Outside Hurriyat Office سرینگر کے حریت آفس کے باہر احتجاج، آفس کا بورڈ منہدم

بتادیں کہ ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کی حالیہ ہلاکت کے خلاف آج راجباغ سرینگر میں چند سماجی و سیاسی کارکنوں نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے آفس کا بورڈ منہدم کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ کشمیر میں حریت کا اب کوئی کردار نہیں ہے اور وہ کشمیر میں بہائے جانے والے خون کے ذمہ دار ہیں۔Protest Outside Hurriyat Officeچشمہ دید گواہوں کے مطابق پولیس نے حریت کا منہدم بوڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.