ETV Bharat / state

Fighter Film Shoot in Kashmir ریتیک اور دیپیکا کشمیر میں فلم شوٹنگ کے بعد ممبئی روانہ

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 2:55 PM IST

فلم فائٹر کی شوٹنگ کے لئے پہلگام آئے معروف بالی ووڈ ادا کار ریتیک روشن اور دیپیکا پاڈوکون واپس روانہ ہو گئے تاہم فلم کریو ابھی وادی میں ہی موجود ہے اور مختلف سیاحتی مقامات پر شوٹنگ انجام دے رہے ہیں۔

1
1

سرینگر: بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتیک روشن اور دیپیکا پاڈوکون فلم ’’فائٹر‘‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر آئے تھے اور بدھ کی صبح واپس ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ ایک مقامی لائن پروڈیوسر خاور جمشید نے ان کے کشمیر دورہ کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ پیر کے روز کشمیر آئے تھے اور سخت حفاظتی حصار کے بیچ جنوبی کشمیر معروف سیاحتی مقام پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کا کچھ حصہ انجام دیا اور آج صبح واپس (ممبئی) روانہ ہو گئے۔‘‘

خاور جمشید نے مزید کہا کہ ’’دیپیکا اور ریتیک واپس چلے گئے ہیں لیکن ٹیم کے دیگر ممبران ابھی بھی یہیں ہیں اور وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ آئندہ ماہ دونوں کی دوبارہ وادی کشمیر آمد متوقع ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور انيل کپور بھی نمایاں کردار نبھا رہے ہیں اور فلم آئندہ برس جنوری مہینے کی 25 تاریخ کو ریلیز ہونے کی توقع ہے۔‘‘

جہاں اس فلم میں ریتیک اور دیپیکا کو پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھا جائے گا وہیں ان دونوں کا یہ وادی کشمیر کا دوسرا دورہ ہے۔ ریتیک کی فلم ’’مشن کشمیر‘‘ وادی کشمیر میں ہی فلمائی گئی تھی وہیں دیپیکا کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کا کچھ حصہ گلمرگ میں فلمایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'بالی ووڈ شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کو بھی فائدہ ملنا چاہئے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.