جنید عظیم متو نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ 'انہیں تباہ ہوئے مکانات کے مالکان کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔'
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا چاہئے جن کے گھروں کو سرینگر کے نواکدل علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران نقصان پہنچا ہے۔'
انہوں نے لکھا 'نواکدل سرینگر میں انکاؤنٹر کے مقام پر تباہی کے مناظر کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ لگ بھگ ایک درجن مکان تباہ حال ہوچکے ہیں اور وہ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں- انتظامیہ کو چاہیے کہ بے گھر ہوئے ان خانوادوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں اور انہیں معاوضہ دیں۔'