ETV Bharat / state

ہاؤس بوٹوں میں قیام پذیر سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، ضلع مجسٹریٹ سرینگر - ضلع مجسٹریٹ سرینگر

سرینگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں قریب نصف درجن ہاؤس بوٹ اور رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔Housebout Fire in Srinagar

Etv BharatHousebout Fire in Srinagar: Tourists staying in houseboats were shifted to safe place: Dc Srinagar
ہاؤس بوٹوں میں قیام پذیر سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا:ضلع مجسٹریٹ سرینگر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 3:38 PM IST

سرینگر: ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ سرینگر کے جھیل ڈل میں ہفتے کی صبح ہاؤس بوٹوں میں لگی آگ کے دوران ان میں قیام پذیر سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔

بتادیں کہ جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر 9 کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح ایک ہاؤس بوٹ میں آگ کی ایک واردات میں قریب نصف درجن ہاؤس بوٹ خاکستر ہوئیں۔

ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے جائے واردات کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤس بوٹوں میں جو سیاح قیام پذیر تھے اور جو باقی رہائشی ہیں، ان کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس واردات میں 5 ہاؤس بوٹ خاکستر ہوئے اور ان کے متصل رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فائر ٹنڈرس نے مل کر آگ کو قابو میں کر لیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

مزید پڑھیں:

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے لئے کئی پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.