جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آتشزدگی کے باعث نگین جھیل میں سات ہاؤس بوٹ جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ان ہاؤس بوٹز میں پچاس سیاح تھے جو تین اپریل کو ریاست مہاراشٹر سے آئے تھے تاہم بوٹ مالکان نے ان کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ ہاؤس بوٹ مالکان کا کہنا ہے کہ 'سیاحوں کی وجہ سے ایک ہاؤس بوٹ میں آگ نمودار ہوئی جس نے سات ہاؤس بوٹ کو اپنی زد میں لے لیا۔ بوٹ مالکان نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Houseboats Gutted in Massive Fire in Nigeen Lake
ایک ہاؤس بوٹ کی تعمیر میں دو سال کا عرصہ لگتا ہے اور اعلیٰ قسم کی لکڑی استعمال ہوتی ہے۔ ہاؤس بوٹ کو وادی کی سیاحت کا ورثہ مانا جاتا ہے۔ اگرچہ وادی میں ہاؤس بوٹز سیاحت کی شان عظمت مانی جاتی ہے لیکن حکومت نے اس شعبے کی طرف عدم توجہی سے کام لیا۔ انتظامیہ نے ڈل جھیل اور نگین میں فائر سروس کا انتظام نہیں رکھا ہے جو مالکان کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ انتظامیہ نے ڈل اور نگین کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے نئی ہاؤس بوٹز کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ Fire Broke Out in Houseboat
- یہ بھی پڑھیں: Houseboats Gutted in Massive Fire in Nigeen Lake:نگین جھیل میں آگ لگنے سے 5 ہاؤس بوٹ جل خاکستر
واضح رہے کہ سرینگر میں پیر کی صبح آتشزدگی کے باعث متعدد ہاؤس بوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ ایک ہاؤس بوٹ سے شروع ہوئی اور رفتہ رفتہ پھیلتے ہوئے دیگر بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی باشندے اور پولیس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن تب تک متعدد بوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ Houseboats Gutted in Massive Fire in Nigeen Lake