ETV Bharat / state

Service Charge Barred For Hotels: ریستوران اور ہوٹلوں کو از خود سروس چارج لگانے پر روک - FOOD BILLS SERVICE CHARGE

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ہوٹلوں اور ریستوران کو خود بخود یا کھانے کے بلوں میں ڈیفالٹ سروس چارج لگانے سے روک لگائی دی ہے۔ یہ اقدام صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ Service Charge Barred For Hotels

hotels-restaurants-barred-for-levying-service-charge-by-default
ریستوران اور ہوٹلوں کو از خود سروس چارج لگانے پر روک
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 9:02 PM IST

سرینگر: سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ہوٹلوں اور ریستوران کو خود بخود یا کھانے کے بلوں میں ڈیفالٹ سروس چارج لگانے سے روک لگائی دی یے۔ یہ اقدام صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ Service Charge Barred For Hotels

اتھارٹی نے سروس چارج لگانے کے حوالے سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل یا ریستوراں مالکان من مانی اور از خود پہلے سے طے شدہ طور پر سروس چارج شامل نہیں کر سکتے ہیں۔ وہیں کسی دوسرے نام سے سروس چارج کی وصولی نہیں کی جانی چاہیے۔ دوسری جانب ریسٹورنٹ یا ہوٹل مالکان کسی بھی صارف کو سروس چارج ادا کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:

ATM Service Charges Increase: اے ٹی ایم سروس چارج میں اضافہ

ایسے میں مزید سروس چارج کو کھانے کے بل کے ساتھ شامل کرکے اور کل رقم پر جی ایس ٹی لگا کر وصول نہیں کیا جاسکتا۔ سروس چارج کی وصولی کی بنیاد پر داخلے کی کوئی بھی پابندی غیر منصفانہ تجارتی مشق کے مترادف قرار دیا گیا یے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.