ETV Bharat / state

ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ سے زراعت کو تقویت ہوگی: منوج سنہا - ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ

lg manoj sinha on Holistic agricultural Development Plan"جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان خصوصی طور پر زراعتی حوصلے اور اقتصادی بڑھوتری میں مدد فراہم کرے گا۔

ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ سے زراعت کو تقویت ہوگی: منوج سنہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 4:53 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : ’’پچھلے چار برسوں کے دوران کشمیری لڑکوں اور لڑکیوں کے خواب اور عزائم بلند ہو گئے ہیں، اور وہ انہیں حاصل کرنے کے لیے بھی پوری طرح سے تیار ہیں۔ یہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والی نسل کو ان کے خوابوں کی تعبیر میں مدد کریں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں پریس نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ایل جی منوج سنھا نے کہا: ’’ہالیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی شراکت میں 2.5 گنا اضافہ ہوگا۔ میں کسانوں کے فائدے کا گواہ ہوں اور جموں و کشمیر کی تقریباً 70 فیصد آبادی زراعت کے ساتھ ہی منسلک ہے اور اگر ہم خطے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس شعبے پر پوری طرح توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔‘‘

مزید پڑھیں: Manoj Sinha on Kashmir Tourism: رواں برس سوا دو کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا

ریاست جموں کشمیر میں انتخابات کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جموں و کشمیر میں جاری ڈیولپمنٹ خاص کر اسمارٹ سٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ نے خطے کو کہاں سے کہاں پہنچایا اور اب جہلم ریور فرنٹ پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔‘‘ ایل جی نے مزید کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن کی ڈیولپمنٹ پر بھی خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.