ETV Bharat / state

'پنچایتی انتخابات منعقد کرانا لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف' - غلام احمد میر

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ موجودہ حالات میں لیفٹیننٹ گورنر کا لوگوں کو انتخابات میں شامل ہونے کے لیے اپیل کرنا ان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور ایسا کیا جانا مناسب نہیں ہے۔

Ghulam Ahmad Mir
Ghulam Ahmad Mir
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 5:57 PM IST

غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس آنے والے پنچایتی انتخابات میں حصہ لے گی، تاہم انہوں نے انتجابات کے دوران لوگوں کے عدم تحفظ پر انتظامیہ کو نشانہ بنایا۔

غلام احمد میر نے کہا 'وادی کشمیر میں گزشتہ ماہ کے دوران جس طرح سے پنچایتی ممبران اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ان حالات میں پر امن طریقے سے پنچایتی انتخابات منعقد کرنا انتظامیہ کے لیے چیلنج ہے'۔

انکا کہنا ہے 'اگرچہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں خالی پنچایت نشستوں میں انتخابات منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، لیکن سکیورٹی کے حالات اس کے برعکس ہیں۔

انتخابات منعقد کرانا لوگوں کی جان پر خطرہ

انہوں نے کہا 'موجودہ حالات میں لیفٹیننٹ گورنر کا لوگوں کو انتخابات میں شامل ہونے کے لیے کہنا انکو مرنے کے لیے تیار کرنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تل باغ پانپور میں محاصرہ، تلاشی شروع

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں خالی پنچایتوں میں انتخابات منعقد کرنے کا سلسلہ انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ یہ انتخابات سنہ 2018 میں منعقد کئے گئے تھے لیکن وادی کشمیر میں ناسازگار حالات کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد نشستوں میں یا تو امیدوار حصہ نہیں لے پائے یا کئ مقامات پر انتخابات منعقد نہیں ہو پائے۔

حالیہ دنوں میں نئے ایل جی منوج سنہا نے ان انتخابات کو منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے لئے انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.