ETV Bharat / state

High Level Meeting in Srinagar سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس سے متعلق اعلی سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ - کشمیر اردو نیوز

سرینگر میں ایک ایم سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے شرکت کی اور اس جائزہ اجلاس میں جی ٹوئنٹی اجلاس پروگراموں کے انتظامات، پونچھ راجوری حملوں اور امن و امان کی صورتحال سمیت سکیورٹی سے متعلق تبادلہ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 10, 2023, 1:33 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): 22 تا 24 مئی کو سرینگر میں جی 20 اجلاس منعقد ہوگا. وادی میں سکیورٹی سے متعلق مرکزی داخلہ سکیریٹری اجے بھلا نے ایک اعلی سطح کی میٹنگ کی جس میں وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ و سکیورٹی ایجنسی کے سینیئر افسران سے ملاقات کی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق بات چیت کی۔ اسی درمیان خطے کی پولیس انتظامیہ نے عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کے لیے 109 افسران کو تعینات کیا ہے۔ ان میں 26 ایس پی اور 86 ڈپٹی ایس پی شامل ہیں۔ جی 20 اجلاس کے دوران ٹریفک نظام اور حفاظت کے لیے سخت حفاظت بندوبست کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں حصہ لینے والوں کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پورے خطے سے ایک ایس ایس پی, 25 ایس پی اور 83 ڈپٹی ایس پی رینک کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسران کشمیر زون کے اے ڈی جی پی، اے ڈی جی پی سیکیورٹی اور اے ڈی جی پی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں زیادہ تر افسران ایسے ہیں جنہوں نے عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا اور عسکری مخالف کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔ جموں صوبے میں عسکری مخالف ٹیم کے کمانڈر ایس پی نریش سنگھ اور جموں پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایس پی رمنش کمار بھی اس میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھلا اور ڈیکا دونوں سیکورٹی جائزہ لینے کے لیے منگل کی سہ پہر سری نگر پہنچے۔ انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے عہدیداروں سے سیکورٹی کے پہلو کے ساتھ ساتھ یہاں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سطح کی میٹنگ کی تیاریوں پر بات کی۔میٹنگ کے دوران تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ اجلاس کے ایک حصے کے طور پر، جی 20 مندوبین کی گلمرگ اور سرینگر کے علاوہ کچھ دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔ اسی وجہ سے ڈل جھیل کے ساتھ ساتھ کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سیکورٹی سخت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ میں حالیہ دو بڑے عسکری حملوں کے پیش نظر سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے تحت این ایس جی کمانڈوز کو ان جگہوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ جہاں بین الاقوامی مندوبین جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی بحریہ کے مارکوس کمانڈوز کو ڈل جھیل اور وادی کے دیگر آبی ذخائر میں تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے منگل کو پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے تحت ایس ایس پی منیر احمد، ایس پی مسرور احمد میر، فاروق احمد، مسعود احمد، چندرجیت سنگھ، ہیرا لال، سنجے شرما، وکرم سنگھ، راجیش ساندل اور 30 ڈی ایس پیز کو اے ڈی جی پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں اے ڈی جی پی کشمیر زون کے ساتھ ایس پی شبیر احمد، سجاد احمد، جسویر سنگھ، رمنش کمار، اعجاز احمد، صفدر حمید، افروز احمد، فیاض احمد، ریاض احمد، فاروق احمد، الطاف حسین، نریش سنگھ، مدن موہن، اعجاز ملک، مشتاق احمد، نعیم احمد اور 50 ڈی ایس پیز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی پردیپ کمار، انوپ کمار اور کپل ٹکری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین کی ڈل سیر کیلئے شکارے جاذب نظر بنائے جارہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.