جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید برفباری کے سبب بیشتر سڑکیں بند ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بھی منقطع ہے۔ میدانی علاقوں میں تقریباً 8 سے 15 انچ جبکہ پہاڑی علاقوں میں 2 سے 4 فٹ اونچی برف جمی ہوئی ہے۔
برفباری کی وجہ سے سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں علاقے کے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔ قاضی گنڈ کی شودہ گلی میں بجلی کی تاریں سڑک پر گری پڑی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پورے طور پر بجلی میں سپلائی بند ہے۔
مزید پڑھیں: کوکرناگ میں ونٹر اسپورٹس، فیسٹیول منعقد کرنے کی مانگ
لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ' اگرچہ اہم شاہراہوں سے برف ہٹائی گئی ہے، تاہم اکثر سڑکوں پر قریب 2 فٹ اونچی برف اب بھی جمع ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔