ETV Bharat / state

کورونا سے بچاؤ کے لیے کون سی غذا ضروری؟

author img

By

Published : May 22, 2021, 8:34 PM IST

کورونا سے بچنے کے لیے اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر اپنے خوراک پر توجہ مرکوز کرنا انتہائی اہم ہے۔ یہ کہنا ہے سکمز صورہ کے ڈپارٹمنٹ آف ڈائٹکس اینڈ تھیروپوٹکس کی سینئر ڈائٹیشین حنا قریشی کا۔

Healthy food
کون سی غذا ضروری

عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال نے لوگوں کی زندگی اور ان کے صحت کے رہن سہن میں اچانک ایک خلل پیدا کیا ہے۔ خوف و ہراس اور چڑ چھڑا پن، مایوسی، بھوک میں کمی، وزن بڑھنا اور طویل عرصے تک صحت کے مصائب قائم رہنا اس بات کے اشارے ہو سکتے ہیں کہ زہنی صحت اور تندرستی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ لہذا ہمیں جسمانی طاقت اور قوت مدافعیت کے نظام کو تقویت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

کون سی غذا ضروری

ماہرین کے مطابق قوت مدافعت کا تعلق دو باتوں سے ہے ایک خوراک دوسرے انسانی رویہ سے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور خوراک اور زمانہ قدیم کے آزمودہ مصالحہ جات ہمیں جسمانی طور پر کورونا وائرس جیسی بیماری کے خلاف قوت بخشتے ہیں۔ دوسری جانب ایک تعمیری سوچ اور رویہ ہمیں زہنی طور پر آفات سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہے۔

کووڈ کی موجودہ سنگین صورتحال کے بیچ صحت ماہرین کے ساتھ ساتھ ڈائٹیشن بھی متوازن اور مقوی غذا پر زور دے رہے ہیں تاکہ قوت مدافعت کو بڑھا کر بیماری سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔

سکمز صورہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈائٹکس اینڈ تھیروپوٹکس کی سینئر ڈائٹیشین حنا قریشی کہتی ہیں کہ جس طرح کرونا وائرس کے واضح کیے گئے رہنما خطوط پر من عن عمل پیرا رہنا کی ضرورت ہے۔ اس طرح اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر اپنے خوراک پر توجہ مرکوز کرنا بھی انتہائی اہم ہے۔ خواہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہوں یا صحت مند یا توانا انسان ہوں۔

متوازن خوراک اور مقوی غذا سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویزالدین ڈائٹیشن حنا قریشی سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ روز مرہ اپنی غذاؤں میں ان چیزوں کو استعمال میں لایا جانا چاہیے جوکہ توانائی سے بھر پور ہوں۔

مناسب مقدار میں گوشت اور انڈوں کے علاوہ مختلف قسم کی دالوں کو بھی استعمال میں لایا جانا چاہیے تاکہ پروٹین میں مقدار جسم میں موجود رہے، وہیں کھٹے رس دار پھل اور لیموں وغیرہ کا رس جس کے پینے سے بدن میں وٹامن سی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور امنیاتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ لہسن،پیاز، ادرک،پالک، ہری سبزیاں اور ہلدی بھی ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وٹامن سی، وٹامن ڈی اور مائیکرو نوعیت کے دیگر غذائی مادوں مثلا زنک اور فولاد وغیرہ کا استعمال اور بھی ضروری ہو چکا ہے۔ اس لیے کسی بھی انسانی جسم میں غذائی مادوں کی کمی اس پر کورونا وائرس سمیت کئی طرح کے وائرس اور بیکٹیریاں کے حملوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

ڈائٹیشن حنا نے مزید کہا کہ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینے چاہیے تاکہ جسم کے زہریلے مرکبات کو خارج کیا جا سکے جو کہ دفاعی نظام کی صحت کی تائید کرنے کا ایک موثر ترین طریقہ ہے۔ پانی خون اور لمف (lymph) کی تیاری میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے بغیر جسم کے دفاع کو متحرک نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی زہریلے مرکبات کو جسم سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.