جموں کشمیر ہائی کورٹ میں آج کشمیر بار ایسو سی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کی رہائی کے متعلق دائر کردہ عرضی پر ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے سماعت ہوگی۔
میاں عبدالقیوم گزشتہ برس پانچ اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) کے تحت نظر بند ہیں اور آج ان کی رہائی کے متعلق دائر کردہ عرضی پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت ہوگی اور عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔