ETV Bharat / state

Hath se Hath Jodo Campaign ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم‘ اس ماہ کے آخر سے شروع ہوگی، کانگریس - یوتھ نیشنل کانگریس صدارتی انتخابات

کانگریس کے سینیئر رہنما بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسائل بہت زیادہ ہیں ایسے میں اسلمبی انتخابات کو جلد از جلد ممکن بنانے سے ہی ان مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بی جی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے صرف ملک کو تقسیم کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 5:14 PM IST

"ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں مہم " اس ماہ کے آخر سے شروع ہوگی،کانگریس

سرینگر:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے جموں وکشمیر میں اسلمبی انتخابات کرائے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جموں کشمیر کے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکامی کا الزمات عائد کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر تنقید کی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اور کانگریس کے سینیئر رہنما بھرت سنگھ نے کہا کہ اس ماہ کے آخر سے "ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں ابھیان" ملک کی ہر ریاست اور یوٹی میں شروع کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کامیاب رہی اسی نوعیت کا ابھیان" ہاتھ سے ہاتھ جوڑو" ضلع سطح تک پہنچے گا، تاکہ علاقائی سطح پر مذہب، رنگ و نسل اور ذات پات سے عوام کو جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح مذہبی بنیاد پر لوگوں کو توڑنے کا کام انجام دیا ہے اس سے اب آپسی میل میلاپ اور بھائی چارے میں تبدیل کرنے کی خاطر اس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کے کشمیر کے لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کا ساتھ دیا امید ہے کہ" ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم" کو بھی یہاں کے لوگ اپنا بھرپور تعاون پیش کریں گے۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسائل بہت زیادہ ہیں ایسے میں اسلمبی انتخابات کو جلد از جلد ممکن بنانے سے ہی ان مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بی جی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے صرف ملک کو تقسیم کیا بلکہ ملک کے لوگوں کے لیے مسائل کے انبھار کھڑا کئے ہیں۔ اس سے قبل سولنکی نے کشمیر خطے کے ضلعی صدور کی میٹنگ کی صدارت کی اور انہیں "ہاتھ سے ہاتھ جوڑوں ابھیان "کے بارے سے آگاہ کہا ۔اس مہم کے سلسلے میں جموں وکشمیر میں کانگریس پارٹی کی طرف سے مختلف پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: BJY Concludes in Srinagar: بھارت جوڑو یاترا سرینگر میں جلسے کے ساتھ اختتام پذیر

یوتھ نیشنل کانگریس کے صدارتی انتخابات جلد ہی ملک بھر میں منعقد ہوں گے اس سلسلے میں آج سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پروگرام رکھا گیا تھا۔یہاں یوتھ کانگریس کے لیڈروں کے رکن سازی اور نامزدگی مہم شروع کی گئی۔ جے کے یوتھ نیشل کانگریس ممبر شپ مہم میں پروموت بست اور ارشد عالم نے میڈیا کو جانکاری دی اور الیکشن کے حوالے سے تفصیلات بتائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.