ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive In JK انسداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، حسنین مسعودی - hasnain masoodi on jk budget

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور پارلیمنٹ رکن جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے سابق ریاست میں حکام کی جانب سے سرکاری اراضی سے قبضہ جات ہٹانے کے نام پر شروع کی گئی مسماری مہم کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بیروزگاری کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگا۔

hasnain masoodi
حسنین مسعودی
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 5:22 PM IST

Updated : Feb 9, 2023, 6:22 PM IST

سداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، حسنین مسعودی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ پر بولتے ہوئے اننت ناگ حلقہ انتخاب سے منتخب رکن جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے مخصوص بجٹ میں ایک تہائی کمی کردی گئی ہے، حالانکہ مسائل سے جوجھ رہی سابق ریاست کیلئے بجٹ رقومات میں اضافہ درکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کیلئے 44537 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے،لیکن اس برس جبٹ تجاویز میں محض 35581 کروڑ رکھے گئے ہیں جو کہ اس خطے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے لیکن بجٹ میں اس مسئلے کو ایڈرس کرنے کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں دیا گیا ہے، سوائے اس کے کہ ریلوے پروجیکٹ پر دو اعشاریہ چار لاکھ کرور روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جسٹس (ر)مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بیروزگاری کا مسئلہ اس وجہ سے اور بھی پیچیدہ ہوگیا ہے کہ حکام نے لوگوں کے گھر اور دکانیں مسمار کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے کنبوں کے کنبے بیروزگار ہورہے ہیں۔

جسٹس(ر) مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اکسٹھ ہزار افراد مختلف سرکاری محکموں میں معمولی اجرتوں پر کام کررہے ہیں۔ انہیں ملنے والا مشاہرہ تزلیل آمیز ہے لیکن بجٹ میں ان کی فلاح کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان ملازمین کی نوکریاں مستقل بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں مکانات کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور یہ خطہ بھی اتراکھنڈ کی طرز پر مقامی لوگوں کیلئے خطرناک بننے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں اس صورتحال کی وجہ سے جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ آئے روز بند ہوجاتی ہے اور اب سال میں تقریباً نصف دنوں میں اس شاہراہ پر عبور و مرور ناممکن ہوتا ہے، جس سے میوہ صنعت بھی متاثر ہورہی ہے کیونکہ ٹرکوں کی آمدورفت بند ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MP Manoj Jha on Kashmir لاکھ کوشش کریں، کشمیر کا دل کبھی نہیں جیت سکتے: منوج جھا

سابق ریاست میں حکام کی جانب سے سرکاری اراضی سے قبضہ جات ہٹانے کے نام پر شروع کی گئی مسماری مہم کا تزکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بیروزگاری کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے حسنین مسعودی نے کہا کہ ملک میں سرینگر ایسا ضلع ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن بجٹ میں اس حوالے سے ایک ڈائگناسٹک سینٹر قائم کرنے کیلئے کوئی تجویز نہیں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت واگزار کئے گئے قرضہ جات کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بجٹ میں اسکو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2023, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.