ETV Bharat / state

کشمیر میں حج 2020 کے لیے درخواستیں دینے میں 35فی صد کمی - رواں سال 5اگست

وادی میں غیر یقینی صورتحال اور طویل انٹرنیٹ کی معطلی سے جہاں زندگی کا ہر ایک شعبہ اثر انداز ہوا ہے وہیں حج 2020 کے لئے درخواستیں موصول ہونے میں بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کشمیر میں حج 2020 کے لیے درخواستیں دینے میں 35فی صدکمی

author img

By

Published : Dec 27, 2019, 11:32 PM IST

امسال 2020 حج کے لیے کئی بار درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے باجود بھی صرف 16700 فارم ہی موصول ہوئے ہیں۔ اگر اس تعداد کا گزشتہ برسوں سے موازنہ کیا جائے تو یہ نہایت ہی کم ہے۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی کو 2018 میں 25ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ 2017 میں 35ہزار فارم جمع کئے گئے تھے۔ وہیں 2019 میں وادی کشمیر سے 11ہزار عازمین کو منتخب کیا گیا تھا۔

اس طرح 2020 حج درخواستیں دینے کی شرح میں 35فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کشمیر میں حج 2020 کے لیے درخواستیں دینے میں 35فی صدکمی

امسال درخواستوں میں کمی کے کئی وجوہات کار فرما بتائے جا رہے ہیں۔ رواں سال 5اگست سے تنظیم نو قانون کے بعد وادی کی اضطرابی صورتحال کے چلتے معیشت کو ہوئے ہزاروں کروڑ روپے کے نقصان کو ایک وجہ کے طور مانا جا رہا ہے۔ وہیں قریب گزشتہ پانچ ماہ سے انٹرنیٹ پر عائد مسلسل پابندی کو بھی اہم وجہ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ طویل انٹرنیٹ کی معطلی سے وادی کشمیر میں حج کی خواہش رکھنے والے افراد تاریخ میں توسیع کے باوجود بھی فارم جمع کرنے سے قاصر رہے۔

حج درخواستوں کی کل تعداد میںزیادہ تر فارم وادی کے 10اضلاع سے موصول ہوتے تھے تاہم اس بار ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

وہیں دوسری جانب حج کمیٹی جموں کشمیر کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ نہ صرف اس سال وادی کشمیر میں حج درخواستوں میں کمی دیکھنے کو ملی بلکہ باقی ریاستوں میں بھی اسی طرح کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں وادی سے 10ہزار عازمیں کو حج کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم بعد میں سعودی حکومت نے بھارت کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا جس بنا پر جموں کشمیر کے حج کوٹے میں ایک ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا اور یوں رواں سال 2019 میں 11ہزار عازمین نے حج کے فرائض انجام دئیے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.