سرینگر: سعودی عرب کی حکومت نے جمعہ کو حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے امسال کے حج کوٹے کو حتمی شکل دی ہے جس کے مطابق رواں برس دنیا بھر سے دس لاکھ افراد فریضہ حج انجام دیں گے۔ ایسے میں اس سال بھارت سے80 ہزار خواہشمند افراد حج ادا کریں گے جس میں جموں کشمیر کے 5 ہزار ایک سو 96 عازمین بھی شامل ہیں۔ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں ریاست اتر پردیش کے سب سے زیادہ 8 ہزار افراد حج کا فریضہ انجام دیں گے۔Haj 2022 Pilgrims From J&K
اس بیچ جموں وکشمیر حج کمیٹی کو حج 2022 کے لیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ ایسے میں قرعہ اندازی 26 اپریل کے بعد انجام دی جارہی ہے۔ موصولہ فارم، موجودہ کوٹہ میں اضافے اور دیگر انتظامات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام سےبات چیت کی۔ HAJ Executive Officer J&K Dr Abdul Salam
مزید پڑھیں:
- Hajj 2022 Quota:سعودی حکومت نے حج کوٹہ کا اعلان کیا،بھارت سے 79237 عازمین جا سکیں گے
- 5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj: امسال جموں وکشمیر سے پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کا فریضہ انجام دیں گے
- Hajj Pilgrims 2022: رواں برس عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ مقرر
سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹہ کا اعلان دو برس کے عرصے کے بعد کیا گیا، کیونکہ سال 2021 اور 2022 میں عالمی وبائی کورونا کی وجہ سے غیر ملکی زائرین کے لیے حج پر پابندی عائد تھی۔ وہیں اس برس سعودی حکومت نے 65 برس سے کم عمر افراد کو ہی حج کرنے کی اجازت دی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ یہاں سے پہلی پرواز 31 مئی کو عازمین کا پہلا قافلہ لے کر روانہ ہوگی، جس کے لیے دیگر انتظامات کے علاوہ حج ہاؤس سرینگر سے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک حجاج کرام کو لینے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جا رہی ہے۔