ETV Bharat / state

Haj 2023 سرینگر ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا، حج ایگزیکٹیو افسر - سرینگر ہوائی اڈہ

حج ایگزیکٹیو افسر عبدالسلام نے کہا کہ امسال سرینگر ہوائی اڈے پر حج پروازوں کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے سے 7 جون کو 2 حج پروازیں اٹھیں گی۔

Hajj flights will start from Srinagar airport from June 7, Hajj Executive Officer
سرینگر ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا، حج ایگزیکٹیو افسر
author img

By

Published : May 31, 2023, 3:30 PM IST

سرینگر: سال رواں کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ حج ایگزیکٹیو افسر عبدالسلام میر نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ امسال سرینگر ہوائی اڈے پر حج پروازوں کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 7 جون کو ہوائی اڈے سے 2 حج پروازیں اٹھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز 3 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری پرواز 7 بجے شام روانہ ہوگی۔

موصوف افسر نے کہا کہ 3 بجے کی پرواز کے عازمین حج کو صبح دس بجے حج ہائوس پہنچنا ہے جبکہ 7 بجے کی پرواز والے عازمین کو 2 بجے دن حج ہائوس پہنچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی عازمین کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین کو افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر

حج افسر نے کہا کہ جو بھی ٹونٹفکیشن ہماری طرف سے جاری ہوگی اس کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عازمین کو چاہئے کہ وہ معلومات کے لئے ہماری ویب سائیٹ مسلسل دیکھا کریں۔ بتادیں کہ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 800 عازمین بھی شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.