ETV Bharat / state

حج 2020 نہایت ہی محدود پیمانہ پر ہوگا - سعودی حکومت

جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر نے کہا کہ 'قرعہ اندازی سے 9 ہزار 9 سو 88 عازمین، اس برس حج کے لیے منتخب ہوئے تھے اور جموں و کشمیر کے لیے مزید دو ہزار حج سیٹیں بڑھائے جانے کی بھی توقع تھی لیکن کووڈ 19 نے تمام منصوبے درہم برہم کر دیے۔'

حج 2020 نہایت ہی محدود پیمانہ پر ہوگا منعقد

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 6:30 PM IST

کورونا کے چلتے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 2020 کا حج منسوخ ہوگا لیکن سعودی حکومت نے یہ واضح کیا کہ اس سال بھی حج ہوگا۔ تاہم اس میں صرف سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم مختلف ممالک کے لوگوں کی مخصوص تعداد کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔

حج 2020 نہایت ہی محدود پیمانہ پر ہوگا منعقد

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت کے بین الاقوامی عازمین کو اجازت نہ دینے کے ساتھ ہی بھارتی حج کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے، جس میں حج 2020 کے لیے منتخب عازمین کی طرف سے جمع کی گئی رقم کو بنا کسی کٹوتی کے ان کے بینک کھاتوں میں واپس جمع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جموں و کشمیر حج کمیٹی کے بھی جاری کردہ ایک بیان میں ان منتخب عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ آن لائن ڈی ٹی ایم کے ذریعہ اُن کی جمع شدہ رقم بنا کسی تاخیر یا تخفیف کے واپس کی جارہی ہے۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر نے کہا کہ قرعہ اندازی سے 9 ہزار 9 سو 88 عازم اس برس حج کے لیے منتخب ہوئے تھے اور جموں و کشمیر کے لیے مزید دوہزار حج سیٹیں بڑھائے جانے کی بھی توقع تھی لیکن کووڈ 19 نے تمام منصوبے درہم برہم کر دیے۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی کورونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر سعودی حکومت نے اس سے قبل عمرے کی ادائیگی بھی معطل کر دی تھی اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کو بھی بند کر دیا تھا۔

وہیں تازہ ترین اعلانات کے بعد اب یہ بھی یقینی ہوگیا ہے کہ اس برس دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ٹی وی پر بھی حج کے روایتی مناظر دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

حج اسلام کے پانچ بنیادی اراکین میں سے ایک ہے جو صاحب استطاعت مسلمان پر پوری زندگی میں صرف ایک بار ادا کرنا فرض ہے۔ دنیا بھر سے ہر برس قریب 30 لاکھ مسلمان حج کرنے سعودی عرب جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.