ETV Bharat / state

شادی کی تقریب میں پٹاخوں کا استعمال، دولہے کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 6:39 PM IST

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ بتہ مالو میں گذشتہ رات پٹاخوں کی آواز سنی گئی اور انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ پٹاخوں کا استعمال بلال احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکنہ ریکہ چوک بتہ مالو کی شادی کے دوران ان کے افراد خانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

شادی کی تقریب میں پٹاخوں کا استعمال، دولہے کے خلاف مقدمہ درج
شادی کی تقریب میں پٹاخوں کا استعمال، دولہے کے خلاف مقدمہ درج

جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں شادی بیاہ کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے سر کرنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سری نگر پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے: 'پولیس تھانہ بتہ مالو نے شادی بیاہ کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کی حدود میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ ڈپٹی کمشنر سری نگر پہلے ہی جاری کر چکے ہیں۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ بتہ مالو میں گذشتہ رات پٹاخوں کی آواز سنی گئی اور انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ پٹاخوں کا استعمال بلال احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکنہ ریکہ چوک بتہ مالو کی شادی کے دوران ان کے افراد خانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ معاملے میں پولیس تھانہ بتہ مالو میں آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 138 آف 2020 درج کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے: 'پولیس لوگوں پر زور دیتی ہے کہ وہ ضلع سری نگر کے حدود میں پٹاخوں کا استعمال نہ کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.