ETV Bharat / state

شب برات کے موقع پر مفتی اعظم جموں و کشمیر کا خصوصی پیغام - خانہ نظر بندی

شب برات کے موقع پر مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے امت مسلمہ کو بالعموم اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بالخصوص مبارک باد پیش کی ہے۔

شب برات کے موقع پر مفتی اعظم جموں و کشمیر کا خصوصی پیغام

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 1:18 PM IST

انہوں نے اپنے پیغام میں امت مسلمہ سے اس مبارک موقع پر عجز و انکساری کے ساتھ امت کو امن و امان میں رکھنے اور کورونا وائرس کی مہلک بیماری سے عالم انسانیت کو نجات دینے کی خاطر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنے کی تاکید کی ہے۔

مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ’’اس رات اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں کو آسمان اول سے پکارتا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے اپیل سے کی کہ ’’پوری دنیا میں پھیلی کورونا کی بیماری کے باعث انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے گھروں میں اس شب کا اہتمام کرتے ہوئے بارگاہی الٰہی میں توبہ و استغفار کریں اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کریں۔‘‘

انہوں نے ماہ شعبان المعظم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا کہ ’’جو شعبان المعظم میں اچھی تیاری کرے گا اسکا رمضان المبارک اچھا گزرے گا اور ماہ صیام کی برکتوں اور سعادتوں سے بہرہ ور ہوگا۔‘‘ اس لیے شب برات امت مسلمہ کو ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شب برات کا اہتمام 14شعبان المعظم یعنی 29مارچ غروب آفتاب سے لے کر 15شعبان المعظم فجر کی اذان تک کیا جائے گا۔

دریں اثناء، عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور میرواعظ مولوی عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کے پیش نظر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں شب برات کے موقع پر منعقد ہونے والی شب خوانی کی مجلس منسوخ کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.