ETV Bharat / state

میر واعظ محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ہٹائے جانے کا امکان - etv bharat

ذرائع کے مطابق میر واعظ کی 20 ماہ کی طویل نظر بندی کو اب چند دنوں میں ہٹایا جارہا ہے جس کے بعد وہ آزادانہ طور مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ آزادانہ طور گھوم پھر سکتے ہیں۔

میر واعظ محمد عمر فاروق  کی طویل نظر بندی ہٹائے جانے کا امکان

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 6:41 AM IST

حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کی طویل عرصے کی نظر بندی ہٹائے جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 20 ماہ کی خانہ نظر بندی کے بعد رواں ہفتے میں میر واعظ کو رہائی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد میر واعظ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں آنے والے جمعتہ المبارک کے علاوہ معراج ﷺ کے بڑے مذہبی اجتماع کی بھی قیادت کر سکتے ہیں۔

میر واعظ محمد عمر فاروق دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں نظر بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر واعظ کی 20 ماہ کی طویل نظر بندی کو اب چند دنوں میں ہٹایا جارہا ہے جس کے بعد وہ آزادانہ طور مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ آزادانہ طور گھوم پھر سکتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بدھ کو میر واعظ محمد عمر فاروق میر واعظ منزل واقع راجوری کدل سرینگر میں کشمیر وادی میں نوجوانوں میں منشیات کی بڑھتی لت سے متعلق علماء کونسل کی جانب سے منعقد کئے جارہے ایک اجلاس میں فون کے ذریعے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.