ETV Bharat / state

کشمیر: دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب میں 40 فیصد کی تخفیف - بارویں جماعت کے امتحانات فلحال ملتوی

جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 6:43 AM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن وادی کشمیر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے جا رہی ہے، تاہم بورڈ نے نصاب میں 40 فیصد کی تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا ' کہ جموں میں سرمائی سیشن اور کشمیر میں بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بالترتیب 9 اور 10 دسمبر سے شروع ہونگے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے طلباء کے لیے 40 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'جو طلباء 60 فیصد تک پہنچ جاتے ہیں انہیں صد فی صد نمبرات کا حامل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات نومبر مہینے کی 9 تاریخ سے شروع ہوں گے اور 27 نومبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ وہیں بارہویں جماعت کے امتحانات 10 نومبر سے شروع ہو کر دسمبر مہینے کی 9 تاریخ تک پورے کر لیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرنے کے پیش نظر وادی میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات فی الحال ملتوی کرنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم اب بورڈ کی جانب سے ڈیٹ شیٹ کے اجراء کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی تجویز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.