سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے انتظامی سکریٹریوں اور مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین جن میں پٹواری، پنچایت سکریٹریز، پولیس اہلکار، محکمہ ماہی گیری اور جنگلات گارڈ آتے ہے کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک نظام کو ایک ماہ میں قائم کیا جائے۔ Biometric System Of Attendance
انتظامیہ کی جانب سے سکریٹریٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری کرنے کی تاکید کے بعد اب فیلڈ میں تعینات ملازمین کے لیے بائیو میٹرک نظام قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں تمام انتظامی سکریٹری اور سربراہان سے کہا گیا یے کہ فیلڈ ڈیوٹی کے لیے تعینات تمام ملازمین جنہیں دفتر میں حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے جیسے پٹورای، پولیس اہلکار، پنچایت سیکریٹری جنگلات اور فشریز وغیرہ کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے 4 ہفتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی فعال آلات اور موبائل اپلیکیشن بائیو میٹرک سسٹم قائم کریں۔Biometric Attendance for Field Employees
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اس معاملے میں مطلوبہ تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا۔ واضح رہے اس سے قبل عمومی انتظامی محکمہ نے 16 ستمبر 2021 کو ایک سرکیولر جاری کیا تھا جس میں تمام ملازمین پر زور دیا گیا تھا کہ وہ سِوِل سکریٹریٹ سرینگر اور جموں میں حاضر ہونے اور روانہ ہونے پر بائیو میٹرک نظام پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : Biometric Attendance system on daily basis : بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر تنخواہ دینے کی ہدایت
Biometric Attendance Mandatory: فیلڈ ملازمین کی حاضری بھی اب بائیو میڑک کے ذریعے ہوگی - سیکریٹریٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری کرنے کی تاکید
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکریٹریٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری کرنے کی تاکید کے بعد فیلڈ میں تعینات ملازمین کیلئے بائیو میٹرک نظام قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ Biometric Attendance for Field Employees