ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں تین ماہ بعد سرکاری دفاتر میں کام شروع - افسران و ملازمین اپنے دفتر پہنچے

سرکاری دفاتر کھلنے کے بعد افسران و ملازمین اپنے دفتر پہنچے لیکن عوام کا کہنا ہے کہ ہماری مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

government offices
government offices
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 1:05 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے نائب گورنر جی سی مرمو نے کہا کہ سنیچر کے روز وادی میں تمام سرکاری دفاتر تین مہینے کے بعد دوبارہ سے کھولے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں تین ماہ بعد سرکاری دفاتر میں کام شروع
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے انتظامیہ کی جانب سے بند رکھے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ایک بڑی پیش رفت کے تحت لیفٹننٹ گورنر مرمو کی جانب سے احتیاطی لاک ڈاؤن میں نرمی فراہم کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ملازمین کو باقاعدگی سے دفتر میں اپنا کام کاج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے لیکن اس دوران دفاتر میں مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت نامہ پر عمل کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ " سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایات دی گئی ہے تاہم بزرگ اور حاملہ ملازمین کو عوام سے دوری اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام سے سیدھے رابطے میں نہ آئیں تاہم اپنے فرائض انجام دیں۔"بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ "سرکاری دفاتر میں اپنے مسائل لے کر آنے والے افراد کو پاس فراہم نہیں کیاجائے گا تاہم اگر کوئی ملازم انہیں ملنے کی اجازت دیتا ہے تو تمام احتیاطی تدابیر کے بعد انہیں سرکاری دفاتر میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ بائیو میٹرک حاضری کو بھی فی الحال کے لیے معطل کر کے رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہر محکمے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔"عوام کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے ہماری مشکلیں کم نہیں ہوگی کیونکہ ملازمین سے ملنے کیلئے پاس فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور فون پر ان سے رابطہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.