ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کو سنیچر سے دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت - بایو میٹرک حاضری

جموں و کشمیر میں سنیچر سے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کو سنیچر سے دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 9:03 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے کووڈ 19 کے باعث تین ماہ کے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو سنیچر سے دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

گورنر انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معمر ملازمین، حاملہ خواتین اور دیگر امراض میں مبتلا ملازمین سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دفاتر میں عام لوگوں سے ملنے میں اجتناب کریں۔

جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کو سنیچر سے دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت
جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کو سنیچر سے دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بایو میٹرک حاضری سے فی الحال اجتناب کیا جائے۔

یہ حکمنامہ اس بات کا صاف عندیہ دے رہا ہے کہ سرکار لاک ڈاؤن میں بہت نرمی دکھانے کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ سرکار نے جموں و کشمیر میں کووڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کے تحت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو مکمل طور بند رکھا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے سرکار نرمی کرنے کے حق میں دکھائی دے رہی ہے جس دوران سرینگر ضلع میں بیشتر مقامات پر بندشیں ہٹائی گئی ہیں اور اضلاع کے مابین نجی گاڑیوں کے چلنے پر بھی کوئی روک نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.