ETV Bharat / state

'حکومت کشمیر میں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے لوگوں کو بچانے پر توجہ دے' - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کشمیر میں سرکاری ملازمین کو ناپائیدار بنیادوں پر بر طرف کرنے کے بجائے کورونا قہر کے چلتے لوگوں کو بچانے کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

mahbooba mufti
mahbooba mufti
author img

By

Published : May 3, 2021, 7:23 PM IST

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ حکومت کی غلط ترجیحات کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں تبدیل ہو رہا ہے۔

ان تمام باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹر میں کہا کہ 'کورونا قہر کے چلتے بھارتی حکومت کو اپنی توجہ لوگوں کو بچانے پر مرکوز کرنی چاہیے نہ کہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کو ناپائیدار بنیادوں پر طرف کرنے پر۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان ہی غلط ترجیحات کی وجہ سے بھارت آج شمشان گھاٹ اور قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ زندہ لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مردے عزت وقار سے محروم ہیں۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور ملوث ہونے کے پاداش میں ایک سرکاری ٹیچر کو بغیر تحقیقات کے نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطرف کیا جانے والا ٹیچر ادریس جان 'تحریک حریت جموں و کشمیر' سے وابستہ تھا اور دو مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھی جا چکا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 22 اپریل کو مبینہ طور پر 'ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازموں کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹاسک فورس کی قیادت پولیس کے اعلیٰ افسر کر رہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اس حکمنامے کو کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'بھارتی حکومت کورونا کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک سانس لینے کے لیے ہانپ رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ 'ان کی کشمیریوں کے متعلق دماغی خلل اس حد تک گر گئی ہے کہ سرکاری ملازموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جس انتقام گیری کے ساتھ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا اس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آ رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.